قربانی واجب ہے.... اور پنج وقتہ نماز فرض..... فرض کا انکار کفر ہے اور واجب کا انکار فسق وضلالت۔..
شہر میں اور اکثر جگہوں پر رات میں قربانی کا رواج مسلسل بڑھتا ہی جا رہا ہے.... عام طور پر فقہاء نے رات میں ذبح کرنے کو مکروہ لکھا ہے اگر رات میں لائٹ وغیرہ کا انتظام ہو اور کسی غلطی کا اشتباہ نہ رہے تو کراہت مرتفع ہوجائے گی، پھر بھی کوئی ضرورت داعی نہ ہو تو دن میں کرنا بہتر ہے۔
ذبح میں غلطی کے اندیشہ کے سبب رات میں قربانی کرنا مکروہ تنزیہی ہے در مختار میں ہے '' وکرہ'' تنزیہا '' الذبح لیلا'' لإحتمال الغلط
( کتاب الأضحیة ص ٦٤٦ /دار الکتب العلمیہ بیروت ھکذا فی الفتاوى الرضویة کتاب الذبائح ج ٢٠)
مذکورہ بالا حوالہ جات سے معلوم ہوا کہ کراہت کی علت اندیشۂ غلطی ہے لہٰذا اگر روشنی کا انتظام ہو تو علت کراہت زائل ہوجائے گی یعنی رات میں قربانی کرنا بلا کراہت درست ہے..
قربانی جائز تو ہو گئی رات میں.. لیکن مصروفیات کی وجہ سے جن جن گھروں میں قربانی ہو رہی ہے الا ماشاء اللہ اکثر لوگ نماز فجر چھوڑ دے رہے ہیں.... واجب کے چکر میں بے شمار لوگ فرض ترک رہے ہیں... ایک وقت تھا جب دوسرے اور تیسرے دن ہمارے گھر کے بڑے بزرگ نماز فجر سے پہلے قربانی کرنے کو جرم سمجھتے تھے... نماز کے بعد ہی قربانی کرنے کے لئے ڈٹے رہتے تھے.... جن افراد کے نام سے قربانی ہونے والی ہوتی تھی.... وہ نماز فجر میں نماز عید کی طرح شامل ہو جاتے.. اب تو ان مبارک ایام کی فجر میں بھی مسجدیں خالی....پہلے لوگ فرض کی ادائیگی کے بعد واجب کو ادا کرتے تھے....انھیں سب طریقوں سے اللہ خوش قربانی قبول..... لیکن آج کل سب معاملہ الٹا ہی ہو گیا ہے... قصاب کے چکر میں آ کر قربانی رات میں کی اور نماز فجر گئی... قصاب خود نہیں پڑھتا اور دوسروں کو بھی اس گناہ میں مبتلا کرا دیتا... قصاب کو بھی اللہ کی بارگاہ میں جواب دینا ہو گا.... قربانی کرانے والوں کو چاہیے کہ قصاب کو بھی نماز کی تاکید کریں اور کہیں کہ نماز فجر کے بعد قربانی ہو گی... اس کار خیر میں اگر آپ نے اپنے آپ کو شامل کر لیا.... سمجھ لو کامیاب قربانی یہی ہے کہ ایک بے نمازی کو آپ نے نماز کی طرف راہ یاب کر دیا.... ایام نحر وایام تشریق کی بابرکت ساعتوں کی فضیلت احادیث سے ظاہر ہیں... ان میں بھی ترک نماز سوچو ہم کس راہ کی طرف جا رہے ہیں..واجب کی ادائیگی میں فرض چھوڑنا.. کہیں یہ قربانیاں رب کی بارگاہ مردود نہ ہو جائیں ..... ہونا تو یہ چاہیے تھا جب رات میں چار بجے قربانی کے لیے جاگ گئے ہیں تو تہجد کے ساتھ دن کی ابتداء کے حسین لمحات کی لذت اور رب کی بارگاہ میں جانور کی قربانی بعدہ نماز فجر اور قبولیت کےلیے بارگاہِ رب العزت میں دعا.... یہ ہے اصل طریقہ رضائے رب حاصل کرنے کا... الامان والحفیظ
نماز فجر کے بارے میں حدیث پاک میں آتا ہے..
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: منافقوں پر فجر اور عشاء کی نمازوں سے زیادہ بھاری کوئی نماز نہیں، اگر وہ جانتے کہ ان میں کیا (فضیلت) ہے تو گھٹنوں کے بل گھسٹتے ہوئے بھی نماز کے لئے حاضر ہوتے۔
جو مسلمان عاقل، بالغ اور مقیم ہو اور قربانی کے دنوں میں اس کی ملکیت میں حاجت اصلیہ سے زائد اور دین سے فارغ اتنا مال ہو جس کی قیمت ساڑھے باون تولہ چاندی کے برابر ہو خواہ وہ تجارتی ہو یا نہ ہو، اوراس مال پر سال گزر گیا ہو یا نہ گزرا ہو بہرصورت اس شخص پر قربانی واجب ہے۔
واجب وہ حکم شرعی ہے جو دلیلِ ظنی سے ثابت ہو، اور جسے ادا کرنے کا شرع نے لازمی مطالبہ کیا ہو اس کے بجا لانے پر ثواب اور چھوڑنے پر سزا ملتی ہے البتہ فرض کے انکار سے کفر لازم آتا ہے اور واجب کے انکار سے کفر لازم نہیں آتا۔
فرض اور واجب کو سمجھنے کے بعد اب آپ اندازہ کر سکتے ہیں کہ نماز کتنی اہم عبادت ہے....
اعمال میں سب سے زیادہ تاکیدی عمل جس کا ذکر قرآن پاک میں بکثرت آیا ہے نماز ہے.....
حضرت سلمان فارسی رَضِیَ اللہ عنہ سے روایت ہے تاجدارِ مدینہ صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلم کا فرمانِ عبرت نشان ہے:جو صبح کی نماز کو گیا،ایمان کے جھنڈے کے ساتھ گیا اور جو صبح بازار گیا،ابلیس(شیطان کے) جھنڈے کے ساتھ گیا۔(ابن ماجہ،3/53،حدیث: 2234)
اب ہمیں غور کرنا ہو گا اس بات پر.... کہ قربانی کر کہ ہم ابراہیم واسماعیل علیہما السلام کے ساتھ ہیں... یا فجر چھوڑ کر شیطانی جھنڈے کے ساتھ.... فرائض کی ادائیگی کے بعد ہی ایمانی جھنڈے کا ساتھ مل سکتا ہے ورنہ تو.......
رات کی قربانی میں بے چارے امام کو بھی خوب پریشان کیا جارہا ہے.... نماز عید پڑھانے کے بعد سے لے کر تقریباً عصر تک ذبحہ، چمڑا، پاؤتی ،فاتحہ میں پریشان، عشاء بعد صرف اور صرف بستر ہی پر جانا چاہتا ہے... اور اس کو بھی چار بجے سے کال کر کر کہ تنگ کیا جاتا رہتا ہے ...اور اگر نہیں آیا تو اچھے اچھے القابات سے نوازا جاتا ہے...کچھ تو سوچو فجر میں تو آئے گا ہی نا امام.. نماز بعد آسانی سے جانور ذبحہ بھی ہو جائے گا اور امام کو آرام بھی... رہا قصاب کا معاملہ وہ تو چند سکہ پر طے کر کہ لایا گیا ہے..... لیکن بے چارے امام کو شاید ہی کسی نے خوش ہو کر جانور ذبحہ کرنے پر سو پچاس روپیہ ہی دیا ہو.... امام تمہارے جانور کو رب تک پہچانے کا ذریعہ بنتا ہے.... اس کا بھی خیال رکھیں... عید کی تمام خوشیوں اور اپنے گھر بار، اہل وعیال کو چھوڑ کر وہ آپ کے محلے میں دوڑتا رہتا ہے.. کبھی اس گلی کبھی اس گلی...
امام کا خاص خیال رکھیں.. نرمی کا برتاؤ کریں....
razamarkazi@gmail.com


