الحَمْدُ ِلله،مجلس ابنا ٕ قدیم مدرسہ اسلامیہ کا ایک وفد مورخہ 15 اگست بروز منگل صبح نو بجے شری رام پور روانہ ھوا جہاں پر دو طالب علم نے چند ماہ میں پورا قرآن کریم اپنے سینے میں محفوظ کرنے کی سعادت حاصل کرلی آٹھ سالہ حافظ ابو ذرصرف چھ ماہ اور حافظ عمرفاروق نے 9 ماہ میں پورا قرآن کریم
کے حافظ بن گۓ۔
یقینًا یہ قرآن کا معجزہ ھے مذکورہ دونوں طالبعلم قادریہ مسجد راھوری میں حفظ مکمل کیا ھے قادریہ مسجد کے امام مولانا فخرعالم صاحب نے کہا کہ دونوں طلبا ٕ رات چار سے اٹھ کر قرآن یاد کرتے تھے اور الحَمْدُ ِلله،دونوں طلبا ٕ کی سال بھر فجر کی نماز قضا بھی نہیں ہوئی،
قرآن کی نسبت پر مجلس نے دونوں طلبا ٕ انکے اساتذہ ناظم مدرسہ کا اعزاز واکرام کیا تہنیتی ودعاٸیہ کلمات مولانا عثمان غنی جمالی صاحب اور حافظ طفیل احمد محمدی صاحب نے پیش کیا مدرسہ مدینة العلوم کے ناظم مفتی ارشاد اللہ قاسمی صاحب نے فکر انگیز طلبا ٕ سے خطاب کیا اور دعافرماٸی رسم شکریہ مفتی بلال صاحب نے ادا کیا سبھی ساتھیوں کا دوپہر طعام کا نظم مھتمم صاحب کی طرف سے کیا گیا ۔دوپہر چار بجے یہ وفد مدرسہ اعجاز العلوم سنگمنیر کرن کے لۓ روانہ ھوا جہاں پر مدرسہ اسلامیہ کے فیض یافتہ مفتی اشفاق صاحب سے ملاقات کیا۔
مغرب کی نماز کے بعد مدرسے کے سبھی طلبا ٕ سے مولانا محمد مصطفی جمالی صاحب نے جامع خطاب کرکے دعا فرماٸی عشا ٕ کی نماز کے بعد طعام کا نظم مفتی اشفاق صاحب کی جانب سے کیا گیا رات دو بجے یہ قافلہ شھر مالینگاٶں عافیت کے ساتھ پہنچا شریک سفر میں مولانا محمد انور مظاہری۔مولانا عثمان غنی جمالی۔حافظ طفیل احمد محمدی۔مولانا کلیم احمد جمالی۔مولانا مصطفی جمالی۔مولانا سفیان جمالی۔مولانانورالعین جمالی۔مولانا ذوالفقار جمالی۔حافظ نورالامین ۔حافظ عبدالمالک ۔ڈاکٹر الطاف فضل الرحمن ۔ابواللیث بھاٸی۔عتیق بھاٸی ۔عمران ایوبی صاحبان شامل تھے ۔
سفر روداد بذریعہ مولانا نورالعین جمالی





