عبادت گاہوں کی تمثیلوں کو
انبیاء کے وارثین کو
یہ کیسا رنگ چڑھا ؟
یہ کیسا نشا چڑھا ؟
یہ کون سی ڈگر ملی ؟
جہاں کی خاک سے تم
انسان بناتے آۓ ہو
جو انسان
مخلوق میں اشرف کہلاۓ
معماران قوم، رہبران قوم کے
اس رنگ میں
انسانیت ،بشریت،اشرفیت،بہہ رہی ہے
یہ سیاہ رنگ مستقبل کے گھور اندھیروں کی آہٹ ہے
جہاں کچھ نظر نہیں آۓ گا
جو سرخ آگ لگائ گئ ہے
ان سرخوں شعلوں کو
سیاہ ہونا ہے
تم کو، ہم کو، سبھی کو، ان میں گم ہونا ہے
سبھی کو گم ہونا ہے ۔۔




