جلگاؤں: (عقیل خان بیاولی) اقراء ایجوکیشن سوسائٹی جلگاؤں کے زیر اہتمام جاری اقرا بی ایم جین پرائمری اسکول میں یوم آذادی کے موقع پر ڈاکٹر سی جی چودھری کے دست مبارک سے پرچم کشائی کی گئی۔اسکول ھذا کے چیئرمین محمد ظفر شیخ کی صدارت میں پروگرام منعقد کیا گیا۔
اس موقع پر طلباء وطالبات نے یوم آزادی کے موقع پر حب الوطنی کے گیت و تقاریر پیش کیں۔ڈائریکٹر عبدالرشید شیخ نے رہنمائی کی۔
اسکول کمیٹی کے لائف ممبر جاوید رحمن موجود تھے۔رسم شکریہاسکول ھذا کے صدر مدرس اسلم خان نے کیا۔پروگرام کو کامیاب بنانے کےلئے تدریسی وغیرہ تدریسی عملے نے محنت کی۔
