کھام گاؤں (محمد شاکر ہمدرد)لفلاح ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر انتظام چلنے والا ادارہ عبد الصمد اُردو ہائی اسکول و جونئیر کالج کنجہرہ میں بتاریخ 14 اگست 2023 بروز پیر کو ایک استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔اس تقریب کی صدارت سوسائٹی ہذا کے صدر عبد المجید بابو صاحب نے کی ۔
کھام گاؤں سے محض 8 کلو میٹر دور ایک چھوٹی سی بستی کنجہرہ کے ایک نونہال عمیر مرزا ولد ایڈوکیٹ زبیر مرزا کا داخلہ گورنمنٹ پالی ٹیکنیک ممبئی میں ہونے پر صدر سوسائٹی ہذا عبد المجید بابو صاحب ،اسکول ہذا کے صدر مدرس شیخ عارف ، سرپنچ شفیع اللہ خان صاحب ، نے عمیر مرزا كا استقبال گلدستہ دے کر کیا۔
صدر سوسائٹی نے اپنے مافی الضمیر کو ادا کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم مقصد زندگی کو سمجھ لے تو زندگی کے کسی بھی پڑاؤ میں ناکام نہیں ہوسکتے ۔اگر طالب علم اپنے مقصد کو پانے کے لیے جہد مسلسل کو اپنا لیتاہے تواپنے مقصد کو پائےتکمیل تک پہنچانے میں کامیابی اس کے قدم چومتی ہے۔
عمیر مرزا کی یہ نمایاں کامیابی طلبہ کے لیے ایک عمدہ مثال ہے ۔آخر میں عمیر مرزا کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اپنی جگہ لی ۔ اس استقبالیہ تقریب میں اسکول ہذا کا تمام ہی تدریسی اور غیر تدریسی عملہ موجود تھا ۔
رسم شکریہ صدر مدرس شیخ عارف نے ادا کیے۔صدر محترم کی اجازت سے تقریب اپنے اختتام کو پہنچی ۔

