جلگاؤں ( خصوصی نمائندہ) ہمارے ملک عزیز کی آزادی ہمارےسبھی بزرگوں کی وراثت ہے۔بزرگوں کی جدوجہد
و قربانیوں کی کامیابیوں سے ہمکنار اعلی مثال ہے۔جس کا جشن ہم بڑی دھوم۔دھام سے مناتے ہیں۔یہ ہماری مشترکہ تہذیب کی امین ہے۔ہم ہمارے بزرگوں کی آزادی کےلیۓ پیش کی گئ قربانیوں کو فراموش نہیں کرسکتے۔ہمارا ملک سبھی کی تہذیبوں کے رنگ سے سجا ایک گلدستہ ہے۔
یہاں کا شہری امن و امان اور انصاف پسند ہے۔اور اسے پسند کرتے ہیں۔ملک کی ہمہ جہت ترقی ہو یہ یہاں کے ہر شہری کا سنہرہ خواب ہے۔اسی ضمن میں یوم آزادی کے قبل از شام یہاں مشہور و معروف سرسیداحمد خان لائبریری جو اسی نام سے منسوب ماسٹر کالونی میں جشن آزادی اس قومی تہوار ،آزادی کی روشن تاریخ کا اعادہ کرنے ، نئ نسل میں بیداری ہو اس پس منظر میں آسان لیکن تاریخی سوالات بچوں سے پوچھ کر ان میں آزادی کے جشن کے جذبہ و احساس کو پیدا کیا گیا۔
منتخب سوالوں کے بچوں نے فوری طور پر جوابات دےکر اپنی علمی بیداری و دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔ حاجی عزیز الدین ، شمس الدین شیخ ، این۔سی۔پی۔کے ضلع ترجمان سلیم انعامدار ، وسیم خان ، لائبریری کے صدر امین الدین شیخ ، جمال الدین شیخ بطور مہمانان خصوصی شریک تھے۔افسانہ نگار و سنیئر صحافی سعید پٹیل نے صدارت کی۔
لائبریری کے سیکریٹری عبدالرؤف شیخ ، محمد مجاھد ، مبشیر شیخ ، عارف شیخ ، ادریس شیخ نے مہمان شرکا کا مختلف کتابیں دے کر پرتپاک استقبال کیا۔قبل ازیں معصوم بچی خنسہ شیخ کی تلاوت قرآن پاک سے جلسہ کا آغاز عمل میں آیا۔طالب علم فرحان شیخ نے ” یہ ترنگا میرے دیش کی شان ہے“ ترانہ ترنم سے سناکر حاضرین کو محظوظ فرمایا۔
بعد ازاں سلیم انعامدار نے جشن آزادی کی شام بچوں کا جلسہ منعقد کرنے پرلائبریری کی سرگرمی کو سراہا و مبارکباد دیتے ہوۓ بچوں کی رہنمائی کی و ان کی دلچسپی کی تعریف کی۔
وسیم خان نے کہا کہ آزادی کے لیئے ہمارے بزرگوں کی دی گئ قربانیوں کو فراموش نہیں کیاجاسکتا۔بالخصوص ہمارے علماۓ کرام جنھوں نے بڑی محنت و مشقت برداشت کی اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
صدارتی کلمات میں سعید پٹیل نے آزادی ، امن و شانتی ، ترنگا کی تخلیق و اس کے رنگوں کی معلومات ، اشوک چکر ، وغیرہ کا اعادہ کرتے ہوۓ بچوں سے سوالات پوچھنے اور ان سے جوابات ملنے کی سرگرمی کو یونیک پروگرام بتاتے ہوۓ بچپن کا سکھا ہمیشہ یاد رہتا ہے و ہماری رہنمائی ہوتی رہتی ہیں۔ہمارا یوم آزادی قومی تہوار ہونے سے ہمیں اس کے جشن کو منانے پر و آزادی کی مبارکباد پیش کی۔
پروگرام میں شریک طلبا کی حوصلہ افزائی کرتے ہوۓ مہمانان کے ہاتھوں تحائف و ٹافی دی گئی۔طلبا نے ترنگا و ترنگا رنگ کے غبارے ہاتھوں میں لیۓ ہوۓ تھے ۔ طالب علم محمد مجاھد نے قابل ستائش نظامت کی ۔ رسم شکریہ پر پروگرام اختتام پذیر ہوا۔

