کھام گاؤں:15/اگست (واثق نوید) الفلاح ایجوکیشن اینڈ ملٹی پرپس سوسائٹی کے زیر انصرام جاری سرسید احمد خان اردو جونیئر کالج میں 15 اگست کو صبح سات بجکر 45 منٹ پر تقریب ِ پرچم کشائی بڑے جوش و خروش کے ساتھ ادا کی گئی ۔اس موقع پر اس مہمان خصوصی کے طور پر حال ہی میں بھارتی فوج سے سبکدوش ہوئے اعجاز پٹیل موجود تھے اور ان ہی سابق فوجی کے ہاتھ سے پرچم کشائی کی گئی ۔
پرچم کشائی کے بعد کالج کی روایت کے مطابق ثقافتی پروگرام منعقد کیے گئے جس میں جلسہ کی صدارت الفلاح ایجوکیشنل اینڈ ملٹی پرپز سوسائٹی کے صدر شیخ اعظم نے کی ۔اس پروگرام میں آرٹس و سائنس کے طلبہ و طالبات نے قران پاک کی تلاوت حمد ،نعت , حب الوطنی گیت اور اردو انگریزی مراہٹی اور فارسی
میں پرجوش انداز میں تقاریر پیش کی ۔ بچوں کی تقاریر کے بعد اساتذہ کرام کی تقاریر کا سلسلہ شروع ہوا ۔جس میں جواد دانش ، سید عمران سر ،محمد معین اختر سر محمد عابد سر،رضوان اللہ خان سر اور اس ادارے سرسید احمد خان اردو جونیئر کالج کے پرنسپل ظفر پٹیل سر مجاہدین ازادی کی قربانیاں خاص طور سے علماء کرام کی قربانیوں پر روشنی ڈالی ۔اخر میں صدر نے خطبہ صدارت میں ازادی کی اہمیت کو سمجھایا ۔
عبدالرحمن سر نے اس پروگرام کی خوبصورت اور اپنے مخصوص انداز میں نظامت کی ۔یاد رہے اس ادارے کے ثقافتی پروگراموں کے انچارج شعیب اللہ خان سر نے محمد توفیق اور محمد سمیر کے ساتھ مل کر اس پروگرام کو بحسن خوبی انجام تک پہنچایا ۔
پروگرام کے اختتام کے بعد طلبہ و طالبات میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔
اس پروگرام کی پورے گاؤں میں بڑی تعریف ہو رہی ہے ۔

