جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) اقرا ایجوکیشن سوسایٹی جلگاؤں کے زیر اہتمام اقراء اردو ہائ اسکول تونڈاپور جامنیر میں ۱۵اگست یوم آزادی کا جشن بڑے تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا گاوں کی خاتون اول نصیبہ شبیر تڑوی صاحبہ کے دست مبارک سے صبح ۳۰۔۷منٹ پر پرچم کشائی عمل میں آئی ۔
بعد ازاں تہذیبی و ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیاگیا جس میں طلبہ نے اپنی تقاریر، گیتوں اور ڈراموں کے ذریعے مادر وطن کی عظمت و وطن عزیز کے عظیم سپو توں کو خراج تحسین پیش کیں تقریب کی رونق گاوں کے نوجوانوں کی کثیر تعداد میں موجودگی تھی اسکول ھذا کے اس ہمہ رنگی تقریب کے انعقاد پر صدر سوسائٹی عبدالکریم سالار نے تمام ہی عملے کو دلی مبارکباد دی۔
نظامت صدر مدرس محمد ایوب شیخ دگڑو نے کی جبکہ عقیل احمد کے رسم شکریہ پر تقریب کا اختتام ہوا ۔ کامیابی سے ہمکنار کرنے میں شاہین اقبال ' محمد خالد 'ناصر خان تمام ہی تدریسی و غیر عملے نے اپنا کلیدی رول ادا کیا۔

