کھام گاؤں:15/ اگست (واثق نوید) ایک ایسے دور میں جبکہ اکثر پرائیویٹ تعلیمی ادارے اپنی بد عنوانی ، اقرا پروری ، لوٹ کھسوٹ کے وجہ سے سماج میں بد نام ہے ، ایسے میں کچھ تعلیمی ادارے ایسے بھی ہی جو اپنی حد تک جو بھی ہو ملت کے طلباء کے لئے فلاح و بہبود کے کام کرتے رہتے ہیں ۔ انکے کاموں کو سرہنا ، انکی ہمت افزائی ، انکے کاموں کا اعتراف کرنا ہے ۔
اس کی ایک مثال یوم آزادی کے موقع پر شہر کھام گاؤں میں دیکھنے میں آئی ۔
الفلاح ایجوکیشن سوسائٹی کھامگاوں کے زیر اہتمام چلنے والی ملت اردو پرائمری، اپر پرائمری ، ہائی اسکول و جونیئر کالج( آرٹس سائنس) برڈےپلاٹ کھام گاؤں میں ۱۵ اگست کے موقعہ پر اسکول میں یوم آزادی کے ضمن میں پرچم کشائی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ پرچم کشائی کے بعد الفلاح ایجوکیشن سوسائٹی کی جانب سےملت پرائمری اپر پرائمری سکول کے سبھی طلباء و طالبات کو صدر عبدلمجید کے ہاتھوں مفت یونیفارم تقسیم کیے گئے۔
اس موقع پر ہائی اسکول و جونیئر کالج( آرٹس سائنس)کےصدر مدرس محمد احسان اللہ سر پرائمری اپر پرائمری سکول کے صدر مدرس جناب شفیع اللہ سر اور تمام اسثاف موجود تھا۔ ادارے کے اس عمل کی شہر کے تعلیمی اور ذی شعور حلقوں میں سرہنا کی جارہی ہے ۔

