کھام گاؤں:17/اگست (واثق نوید) کھام گاؤں شہر کا مسلم اکثریتی علاقہ برڈے پلاٹ بنیادی سہولیات اور ضروریات سے محروم ہونے کی وجہ سے یہاں کی عوام کو بڑی پریشانیوں اور مصیبتوں کا سامنا کرنا پڑھتا ہے ۔ روڈ ، نالیاں نہ ہونے کی وجہ سے عوام ، نمازیوں ، طلباء کو آمد و رفت میں بڑی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔
برڈے پلاٹ کے زم زم نگر سے مین روڈ کو جوڑنے والے اہم راستے کی بارش کے وجہ سے بہت خراب حالت ہوگئی تھی ۔ پورے راستے پر پانی کے بڑے بڑے ڈوبرے تھم گئے تھے ، راستے پر چلتے وقت ٹخنوں تک کیچر ہوگیا تھا جس کی وجہ سے ائے دن حادثات واقع ہورہے تھے۔ جس کو لیکر مقامی عوام نے نگر پریشد کو کئی مرتبہ میمورنڈم دیکر راستے کی درستی کا مطالبہ کیا۔
لیکن نگر پریشد نے کوئی کام نہیں کیا، مقامی اراکین بلدیہ کی بھی کوشش رائیگاں ہوگئی ۔ نگر پریشد کی لاپرواہی اور ارکان بلدیہ کی بے ذمہ داری سے عوام میں شدید ناراضگی پائی جارہی ہے ۔ بالآخر عوام نے ہی خود آپس میں مالی تعاون جمع کیا جس میں سید ذاکر ، شیخ شعیب ، زاہد بھائی بھنگار والے ، شفیع اللہ سر ، مختار خان ، امجد خان ، اقبال ٹھیکدار ، رفیق بھائی ٹائلز والے، عزیز اللہ خان ، شامل ہیں ، ان لوگوں نے اپنے ذاتی خرچ سے زم زم نگر کے راستے کی تعمیر کی ۔ایک ایسے موقع پر جبکہ پورا ملک آزادی کا امرت مہوتسو بنارہا ہے ۔ زم زم نگر کے عوام کو اپنے بنیادی حقوق کے لیے خود ہی چندہ جمع کرکے کام کرنا پڑھ رہا ہے ، یہ آزاد ملک کی عوام پر بہت بڑا ظلم ہے ۔



