مالیگاؤں: بارش کے کافی ایام گذرجانے کے بعد بھی خاطرخواہ بارش نہیں ہوئی،بارش نہ ہونے کا سبب گناہ ہیں، جس سے اللہ تعالیٰ نارض ہوجاتے ہیں، اس کے علاوہ اللہ نہ کرے!! اگر مفید بارش نہیں ہوئی تو کھیتیوں کا نقصان ہوگا پیداوار نہ ہونے کی صورت میں غلہ جات کی کمی اور مہنگائی کا قوی امکان ہے، بجلی محکمہ کی جانب سے ملی اطلاعات کے مطابق ڈیموں میں پانی کی سطح کم ہونے کے باعث لوڈشیڈنگ کا خطرہ ہے، یہ بات اچھی طرح سمجھ لینی چاہیے کہ بارش رک جانے یا خاطرخواہ مقدار میں نہ ہونے کی صورت میں سماج کا ہرفرد اور زندگی کے تمام شعبے متاثر ہوتے ہیں -
پہلی گذارش تو یہ ہے کہ مردو خواتین، جمعہ، سنیچر اور اتوار کو انفرادی و اجتماعی طور پر دل سے توبہ و استغفار کا اہتمام کریں-
دوسری اہم گذارش ہے کہ بروز پیر 4/صفر المظفرمطابق 21/اگست بعد نماز عشاء نعمانی مسجد، گولڈن نگر میں آیت کریمہ کے ورد اور ختم بخاری شریف کے بعد دعائیہ مجلس ہوگی، صرف مرد حضرات اس میں شرکت کریں اور خواتین گھروں پر دعا وغیرہ میں مشغول رہیں-
خدانخواستہ بارش نہیں ہوئی تو بروز منگل بتاریخ 5/صفر المظفر مطابق 22/اگست صبح9/ نو بجے لشکر والی عیدگاہ پر نماز استسقاء ادا کی جائے گی-
نیز ضرورت پیش آنے پر بروز بدھ 6/صفر مطابق 23/اگست کو صبح 9/نوبجے معھد ملت عیدگاہ پر اور بروز جمعرات 7/صفر مطابق 24/اگست صبح 9/نو بجے اسپننگ مل کے پیچھے میدان میں نماز استسقاء ادا کی جائے گی-
برادران اسلام سے گذارش ہے کہ اللہ کی رحمت کو متوجہ کرنے کے لیے، اپنی دینی و دنیاوی ضرورت سمجھ کر کاروبار وغیرہ بند کرکے شرکت کریں-
الملتمسین :- علماء کرام و مفتیان عظام، اورصدر واراکین جمعیت علماء مالیگاوں مدنی روڈ

