بحمدہ تعالیٰ میرے فرزند محمد اجمل نے 9/سال کی عمر میں الجامعة الزہرا اہلسنّت اظہار العلوم کے زیر اہتمام کاملی شادی ہال کے اوپر جاری مدرسہ اہلسنّت شفاعة القرآن میں صرف دو سال کی قلیل مدت میں تجوید کی رعایت کے ساتھ قرآن مقدس کو از قاعدہ تا قرآن اختتام تکمیل کیا۔
ہم اپنے خانوادہ کی جانب سے اظہارالعلوم کے صدر و اراکین اور مدرسہ اہلسنّت شفاعة القرآن کے مدرسین کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے محنت اور جانفشانی سے ہمارے بچے کو قرآن مقدس کی تکمیل کروائی۔اللہ پاک مدرسہ کو خوب ترقی عطا فرمائے۔آمین
المرسلہ:محمد عارف ریاض الدین،رمضان پورہ مالیگاؤں




