کھام گاؤں:25/آگست (واثق نوید) وسنت راؤ دیشمکھ پرتشتھان اور راشٹروادی کانگرس پارٹی نرکھیڑ کے اشتراک سے نرکھیڑ تعلقہ کہ امتیازی نمبرات سے کامیاب طلبہ و طالبات کے ساتھ ہی تعلیمی و ادبی سرگرمیوں میں نمایاں مقام رکھنے والے اساتذہ کا ایک استقبالیہ جلسہ منعقد کیا گیا تھا ،
جس میں شہر کھام گاؤں سے تعلق رکھنے والے معروف شاعر اور نگرپریشد ہائی سکول شعبہ اردو کے نگراں جمیل ارشد خان کو ان کی خدمات کے لیے شال گلدستہ اور سند دے کر استقبال کیا گیا،
اس موقع پر سابق وزیر داخلہ مہاراشٹر انل دیشمکھ ضلع پرشد ناگپور کے رکن سلیل دیشمکھ ، نگر پریشد نر کھیڑ کے سابق صدر بلدیہ سنجے چرڈے ، نگر پریشد مواڑ کے سابق صدر بلدیہ انل ستھونے ، ذاکر شیخ، وغیرہ اسٹیج پر موجود تھے




