کھام گاؤں (واثق نوید)شہر کی اردو گرلز ہائی اسکول اینڈ سائنس جونیئر کالج میں یوم آزادی کا جشن بڑی دھوم دھام سے منایا گیا۔
حکومت کی جانب سے امسال بھی آزادی کے 75 سال پورے ہونے پر آزادی کا امرت مہوتسو کو لیکر لگاتار تین دن 13،14،15اگست کو اسکول کے چیئر مین جناب ایڈوکیٹ عبدالمجید قریشی کے ہاتھوں پرچم کشائی کی گئی ۔اس موقع پر الھدٰی سوشل ویلفیئر سوسائٹی کے تمام ذمہ داران اور اراکین نے خصوصی شرکت فرمائی۔
15،اگست کو پرچم کشائی کےبعد جشن آزادی کا پروگرام منعقد کیا گیا جس کی صدارت سوسائٹی کے سیکریٹری آئے ۔وائے سید کو سونپی گئی۔ اس موقع پر اسکول کے بچوں نے گیت و تقاریر پیش کئے نیزاس سے قبل 7سے 12اگست کو اسکول میں منائے گئے "برائی مٹاؤ ہفتہ" کےتحت لیکچر پیش کرنے والے اساتذہ کااعزاز کیا گیا اور لیکچرس کی بنیاد پر لئے گئے ٹیسٹ میں اول دوم اور سوم مقام حاصل کرنے والی طالبات کو صدر جلسہ و دیگر ذمےداروں کے ہاتھوں انعامات سے نوازاگیا۔اس تقریب میں اسکول کے پرنسپل محمد ذاکر سر نے ابتدائی کلمات پیش کئے۔اور اس مہم کی غرض وغایت پر روشنی ڈالی۔اس پروگرام کی نظامت نعیم احمد صدیقی سر نے انجام دی۔اس جلسہ کے صدر نے اس پروگرام میں صدارتی خطاب دیتے ہوئے اس مہم کو کافی سراہا۔استاتذہ اور طالبات کی حوصلہ افزائی فرمائی۔اس کے بعد محمد وسیم سر نے آنے والے مہمانوں،اور تمام اساتذہ کا انتہائی جامع الفاظ میں شکریہ ادا کرتے ہوئے صدر جلسہ کی اجازت سے پروگرام کے اختتام کا اعلان کیا۔
پروگرام کو کامیاب بنانے کی لئے تمام ٹیچنگ اینڈ نان ٹیچنگ اسٹاف نے کافی جدو جہد کی۔

