کھام گاؤں (واثق نوید) شہر ملکاپور کی اردو گرلس ہائی اسکول جونیئر کالج ملکاپور میں جہاں بارہ سو طالبات جماعت پانچویں سے بارہویں تک تعلیم حاصل کرتی ہیں یہاں طالبات کی ہمہ جہت تربیت کے لئیے مختلف پروگرام منعقد کئے جاتے ہیں اسی سلسلے کی ایک کڑی کے طور پر7 تا 12 اگست 2023 برائی مٹاؤ ہفتہ کا انعقادکیا گیا .
جس میں روزانہ اسکول کی چھٹی سے قبل مختلف معاشرتی برائیوں اور کچھ مطلوبہ بہترین صفات پر مشتمل عناوین پر آدھے آدھے گھنٹے کے دو لیکچر پر مشتمل لیکچرس سیریز کا اہتمام کیا گیالیکچرس پیش کرنے والے اساتذہ اور انکے عنوانات اسطرح سے تھے 1۔سلام اور گفتگو کے اداب(نعیم احمد صدیقی سر)2۔بدگمانی اور اس کے اثرات (ناظمہ میڈم)3۔چغلی اور غیبت(زبیر محسن سر)4۔محرم اور نامحرم رشتے (شیخ شکیل سر )5۔پردے کی اہمیت (ناز پروین میڈم )6۔موبائیل کے غلط استعمال اور اس کے اثرات (محمد وسیم سر )7۔اساتذہ کا مقام واحترام (نیلوفر ریحانہ میڈم )8۔پڑوسیوں کے حقوق (محمد زبیرسر)9۔والدین کا احترام (فردوس یاسمین میڈم )10۔جھوٹ ایک خطرناک برائی (شفیق الرحمان سر)11۔رشتہ داروں کے حقوق (ناصرالدین سر)12۔ صفائی نصف ایمان (محمد شکیل سر )
ہفتہ کے آخری دن مذکورہ لیکچر س پر ایک امتحانی پرچہ لیا گیا جس میں اول دوم اور سوم مقام حاصل کرنے والی طالبات کو یوم آزادی کی تقریب کے موقع پر انعامات دیئے گئے تمام ہی طالبات نے لیکچرس کو نہایت ہی سنجیدگی سے سماعت فرمایا اور اہم نقاط کو نوٹ کیا جبکہ اساتذہ نے نہایت ہی محنت سے اور بہترین انداز میں لیکچرس پیش کیئےاسی طرح اسکول انتظامیہ اور والدین و سرپرستان نے لیکچر س سیریز کے انعقاد کو کافی سراہا۔۔
جبکہ صدر مدرس محمد ذاکر سر نے پروگرام کے کامیاب ا نعقاد پر اساتذہ و طالبات کو مبارکباد پیش کی۔

