ریسوڑ (محمد شاکر ہمدرد) الھدٰی ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر انتظام چلنے والے ادارہ ہذا میں 15 اگست جشن یوم آزادی کے موقع پر ایک بر رونق تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ صدارت کے فرائض اسکول ہذا کے صدر مدرس کلیم خان نے ادا کیے ۔
بطور مہمانان خصوصی اسکول کمیٹی کے صدر شیخ نبی صاحب ، رکن شیخ رئیس صاحب ، رکن شیخ مصطفیٰ صاحب نے شرکت کیں ۔رسم پرچم کُشائی شیخ مصطفیٰ صاحب کے ہاتھوں عمل میں آئی۔
بعدازاں تلاوت کلام پاک کے بعد طلباء و طالبات نے حُب الوطنی گیت ، تقاریر پیش کیں ۔ صدر تقریب نے بعنوان یوم آزادی پر اپنے مافی الضمیر کو ادا کیا۔اور تمام ہی شرکا شکریہ ادا کیا ۔ رسم شکریہ پر تقریب اپنے اختتام کو پہونچی ۔
اس موقع پر اسکول ہذا کا اسٹاف اور سرپرست حضرات بھی موجود تھا۔


