کھام گاؤں:14/اگست (واثق نوید) آج کے اس دور میں جب کہ طالب علم کی نمایاں کامیابی یا کارکردگی کا سہرا پرفیشنل اساتذہ یا کالجوں کے لکچرار کے سر باندھا جاتا ہے ایسے میں کنجہرہ قصبہ کے ایک والد نے اپنے بیٹے کی کامیابی کا سہرا بچے کی ابتدائی تعلیمی درسگاہ ضلع پریشد کی اردو اسکول کے اساتذہ کو دیتے ہوئے انکی ضیافت کی ۔
ملی جانکاری کے مطابق کھام گاؤں تحصیل کے معروف وکیل ، مجلس اتحاد المسلمین کے ذمہ دار ایڈوکیٹ مرزا زبیر بیگ کے فرزند مرزاعمیر بیگ کا داخلہ کمپوٹر انجیرنگ کے لئے ملک کے مایہ ناز گورنمینٹ انجنیرنگ کالج میں ہوا ۔
اپنے بچے کی اس کامیابی کا سہرا زبیر مرزا نے اسکے ابتدائی تعلیمی درسگاہ کو دیتے ہوئے مقامی ضلع پریشد اردو مڈل اسکول کنجہرہ اور مقامی عبدالصمد اردو ہائی اسکول کے تمام اساتذہ اور غیر تدریسی عملے کی پر تکلف دعوت فرمائی ۔ اس موقع پر ضلع پریشد اردو مڈل اسکول کنجہرہ میں منعقدہ ایک مختصر مگر پروقار تقریب میں اسکول کے اساتذہ نے اپنے ہونہار طالب کا استقبال کرتے ہوئے دعاؤں سے نوازا ۔
اسکول کے جانب سے عمیر کا گلدستہ اور تحفہ دیکر ہمت افزائی کی گئی ۔ اس استقبالیہ تقریب میں ایڈوکیٹ زبیر مرزا نے کھل کر اعتراف کیا کہ میرے بچے کی کامیابی ضلع پریشد اردو اسکول کے اساتذہ کے مرہون منت ہے مجھے اپنی وکالت اور سیاسی و سماجی کاموں میں اتنا وقت نہیں مل پایا کہ میں اپنے بچوں کی تعلیمی سرگرمیوں پر توجہ دے سکوں ، اسکے پرائمری کے اساتذہ نے اس پر محنت کی اور اسکو تیار کیا رہی سہی کسر اسکے ہائی اسکول کے اساتذہ نے پوری کردی ۔
جس کے بنا پر میرے بیٹے کا آسانی سے ملک کے صف اول کے کالجوں میں سے ایک کالج میں داخلہ ہوگیا ۔ میں تمام اساتذہ اکرام کا شکر گزار ہوں ۔ ایڈوکیٹ زبیر مرزا کا اپنے بیٹے کی کامیابی کا س TVہرا اسکے ابتدائی تعلیمی درسگاہ کے اساتذہ کو دینا ، ضلع پریشد بالخصوص اردو اساتذہ کے لئے خوش آئند بات ہے ۔ تعلیمی حلقوں میں زبیر مرزا کی اس سرگرمی کی سراہنا کی جارہی ہے جو کہ قابل تقلید بھی ہے ۔