کھام گاؤں:26/اگست (واثق نوید) نوجوان سیاسی و سماجی قائدکی دوراندیش سمجھ بوجھ کی بدولت ضلع پریشد اردو اعلیٰ پرائمری اسکول لاکھنواڑہ میں دو معلمین کی تقرری کا حکم نامہ 25 اگست کو ضلع پریشد بلڈھانہ کے ایجوکیشن آفیسر کی طرف سے نافذ ہوچکا ہے۔
گزشتہ کئی مہینوں سے ضلع پریشد اردو اسکول لاکھنواڑہ میں 4 معلمین کی اسامیاں خالی تھی۔
اس ضمن گذشتہ 23 اگست کو ایڈو وکیٹ شہزاد اللہ خان نے اپنے لیٹر ہیڈ پر ضلع پریشد کے CEO Mam کو درج ذیل نکات پر مبنی ایک عرضداشت و محضرنامہ پیش کیا تھا اور اس میں استدعا کی گئی تھی کہ محضر میں تحریر کردہ نکات پر جلد از جلد عمل آوری کی جائے۔ ورنہ 29 اگست سے سرپرست حضرات، طلباوطالبات کے ساتھ جمہوری طریقےطرز پر ضلعی دفتر کے سامنے مسلسل احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔
جس میں کہا گیا تھا کہ ہماری بستی کی ضلع پریشد اردو اسکول میں کئی مہینوں سے اساتذہ کی چار اسامیاں خالی تھی۔جس کی وجہ سے طلباوطالبات کابہت زیادہ تعلیمی نقصان اور اسکول کی شکستہ عمارت کو جلد از جلد نئے سرے سے تعمیر کرنےاور اس کام کے لیے مالی امداد فوراً سے پیشتر منطور کرنے کی شکایت اس محضر میں کی گئی تھی ۔
اس ضمن اسکول انتظامیہ کمیٹی کے صدر عبد الرحیم اور کمیٹی کے دیگر اراکین نے کئی مرتبہ ضلع پریشد بلڈھانہ سے رابطہ قائم کیا، کئی محضر و عرضداشت پیش کیے مگر کوئی ٹھوس کارروائی ضلعی دفتر کے طرف سے نہیں کی گئی۔
البتہ ایڈوکیٹ شہزاد اللہ خان نے 23 اگست کو جو محضرنامہ پیش کیا تھا اس کا اثر یہ ہوا کہ ضلعی انتظامیہ بلڈھانہ کا ایک وفد فوراً سے پیشتر آج اسکول میں 4 بجے حاضر ہوا جس میں ٹھگ میڈم ضلع ایجوکیشن آفیسر (یوجنا) اور انیل دیوکر صاحبdeputy ceo ، تعلقہ ایجوکیشن آفیسر گائیکواڑ صاحب، ضلعی و تعلقہ صطح کے انجینئر صاحب کے ساتھ دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔ اس وفد نے کی گئ شکایت کا باریک بینی سے معائنہ کیا۔
اور معائنہ کرنے کے بعد طلباء کے تعلیمی نقصان کو ملحوظ رکھتے ہوئے دو اساتذہ کی تقرری کا حکم نامہ محض ایک گھنٹے میں نافذ کردیا۔اور اسی مہینے میں مزید دو اساتذہ کی تقرری کا حکم نامہ بھی جلد از جلد نافذ کرنے کا وعدہ حاضرین کی موجودگی میں کیا ۔دریں اثنا اسکول کی شکستہ عمارت کو جلد از جلد نئے سرے سے تعمیر کرنے کے لیے جو قانونی چارہ جوئی کی مشکلات درپیش ہیں اس ختم کرنے کا مفید مشورہ دیا گیا۔اس کامیاب کوشش کے لیے ضلعی وفد، اسکول انتظامیہ کمیٹی اور موجود سرپرست احباب نے ایڈوکیٹ شہزاد خان کو مبارکباد پیش کی اور ان سے خوش فہم توقعات قائم کی کہ وہ جلد از جلد اسکول کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد رکھنے میں اپنی بیش بہا خدمات انجام دیں گے۔
اس موقع پر ایڈوکیٹ شہزاد نے اس بڑی کامیابی کا سہرا براہراست و بالراست مدد کرنے والے احباب کو پیش کیا ہے۔
اس بہترین کامیاب موقع پر ایڈوکیٹ شہزاد اللہ خان اور رفقاء کار کا عوام نے بصمیم قلب استقبال و شکریہ ادا کیا۔




