کھام گاؤں:9/اگست (واثق نوید) گزشتہ دنوں بلڈھانہ ضلع کے جلگاؤں جامود اور سنگرام پور تعلقوں میں شدید بارش کے وجہ سے سیلابی کیفیت پیدا ہوگئی تھی ، جس سے جلگاؤں اور باونبیر میں گھروں میں پانی گھس جانے سے تمام سامان تباہ و برباد ہوگیا ، کئے سامان بہے کر چلے گا ۔
کئی مکانات مکمل زمین دوذ ہوگئے ۔ یہ واقعہ دن میں پیش آنے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا مگر مالی نقصان بہت ہوا ۔ سیلابی صورتحال کی خبر ملتے ہی جمعیت علماء ہند ( ارشد مدنی) کے وفد نے ضلع صدر حافظ خلیل اللہ شیخ کی قیادت میں متاثرہ علاقوں کا دو دنوں تک دورہ کیا اور صوبائی جمعیت کو نقصانات کا احوال روانہ کیا ۔
اس وفد میں مفتی انیس الدین اشرفی ، الحاج سید احمد ، حافظ وقار ، الحاج مزمل علی خان اور واثق نوید شامل تھے ۔ اس احوال پر کاروائی کرتے ہوئے صوبائی جمعیت علماء ہند کے ذمہ داران نے فوراً مشورہ کرکے ریاستی صدر مولانا حافظ مسعود احمد حسانی ، ریاستی جنرل سیکرٹری حلیم اللہ قاسمی اور تھانہ ضلع جنرل سیکرٹری حافظ محمد عارف کو امداد لیکر بلڈھانہ ضلع روانہ کیا تھا ۔
جس پر وفد نے ضلعی زمہ داران سے بات چیت ،اور مقامی ذمہ دار و سماجی شخصیت محمد ایوب عرف بابو جمعدار کے ساتھ متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد یہ محسوس کیا کہ یہ امداد ناکافی ہوگی ۔ وفد نے واپس ممبئی جاکر اپنی رپورٹ پیش کی اور مالی امداد بڑھانے کی سفارش کی جس نے صوبائی جمعیت علماء ہند کے ذمہ داران نے مشورہ کرکے جلگاؤں جامود اور سنگرام پور کے متاثرین کے لیے فی الحال ساڑھے پانچ لاکھ روپے منظور کرکے رقم روانہ کی ۔ ضلع صدر حافظ خلیل اللہ شیخ بیمار ہونے سے ضلع جنرل سیکرٹری مفتی محمد انیس الدین اشرفی اور جمعیت کے ضلع نائب الحاج صدر سید احمد کو بالترتیب جلگاؤں اور باونبیر میں متاثرین کو مدد تقسیم کرنے کی ذمہ داری سونپی ۔
ان حضرات نے متاثرین تک یہ امداد ایک مختصر مگر پروقار تقریب لیکر تقسیم کردی اس موقع پر جلگاؤں جامود میں مفتی محمد انیس الدین اشرفی پاتورڈوی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع بلڈانہ مولانا عباس خان صاحب اشرفی نایٔب صدر جمعیۃ علماء ضلع بلڈانہ مولانا نعمت اللہ خان صاحب حسینی نایٔب صدر جمعیۃ علماء تحصیل شیگاوں الحاج محمد وقار صاحب شیگاوں حاجی بسم اللہ صاحب شیگاوں محمد ندیم قریشی صاحب شیگاوں محمد عارف صاحب رسی والے شیگاوں الحاج عبد الجابر صاحب تحصیل صدر جلگاؤں جامود مولانا جاوید صاحب سکریٹری جلگاؤں جامود ، وغیرہ موجود تھے اور باون بیر میں حاجی سید احمد صاحب شیگاوں نایب صدر جمعیۃ علماء ضلع بلڈانہ موجود تھے۔
جلگاؤں جامود اور باونبیر میں متاثرین میں نقد 5 لاکھ 50 ہزار روپئے تقسیم کئے گئے۔