کھام گاؤں (واثق نوید) حال ہی میں یو پی ایس سی کے نتائج کا اعلان کیا گیا ۔
جس میں بلڈھانہ ضلع ضلع کے جلگاؤں جامود کے ساکن ڈاکٹر شری کرشنا سشیر نے یو پی ایس سی 2024 کے امتحان میں ملک گیر سطح پر 155 واں رینک حاصل کرکے اپنے شہر اور ضلع کا نام روشن کیا ۔
اسی ضمن میں کھام گاؤں شہر میں کھام گاؤں شیگاؤں پنچایت سمیتی کرمچاری سہکاری پت سنستھا کے زیر اہتمام ایک استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا ۔ استقبالیہ جلسے کی صدرات سنستھا کے سربراہ پرکاش ٹیکار نے کی ۔ مختلف تنظیموں کی جانب سے پر زور استقبال کیا گیا ۔
اس موقع پر مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا نے بھی شال ، ہار ، گلدستہ دیکر استقبال کیا اور انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے مستقبل کے لیے نیک
خواہشات پیش کی ۔ Cake موقع
پر ریاستی جوائنٹ سیکریٹری
واثق نوید ، علاقائی نائب صدر محمد فاروق اور کھام گاؤں تعلقہ صدر محمود خان موجود تھے ۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر شری کرشنا سشیر کے بڑی بہن ارچنا سشیر اور بہنوئی رمیش جمڑے (صدر کھام گاؤں شیگاؤں پنچایت سمیتی کرمچاری سہکاری پت سنستھا) کھام گاؤں پنچایت سمیتی میں ضلع پریشد اسکول میں درس و تدریس کے فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ معلوم رہے کہ شری کرشنا سشیر نے ابتدائی تعلیم جلگاؤں جامود سے حاصل کرنے کے بعد پہلے بی یو ایم ایس کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد یو پی ایس سی کی تیاری کی اور اس امتحان میں کامیابی حاصل کرکے اپنے گاؤں اور ضلع کا نام روشن کیا ۔





