واشم ( محمد شاکر ہمدرد) جماعت اسلامی ہند یونٹ رسوڑ کی جانب سے مورخہ 22 اپریل 2024 شہر کے قلب بنام چاندنی چوک سے لگ کر میدان میں عید ملن و مددان جن جاگروتی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں B L O اور پترکار سنگھ کے صدرمورے سر اور شہر کی معزز شخصیات نے شرکت کی ۔مہمانان خصوصی کا استقبال جماعت کے ممبران کے ہاتھوں گلدستہ دے کر کیا گیا۔ افتتاحی کلمات امیر مقامی شیخ رضوان سر نے پیش کیے محمد جنید سر نے جماعت اسلامی ہند کی سرگرمیوں کو پیش کرتے ہوئے کہا کےمختلف کام جو ہم انسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے کیے جاتے ہیں۔
جیسے تعلیم ، سود کے خاتمے کے لیے بینکینگ سسٹم دواخانوں میں ضروریات خورد بینی کو ضرورت مند غریب مریض تک پہنچائے کا کام جیسے تمام کاموں میں قرآن مجید خود ہماری رہنمائی کرتا ہے کو قرآن کی روشنی میں واضح کیا۔ بعد ازاں تقریب میں ناظم ضلع واشم شیخ وقار صاحب نے ماہ رمضان المبارک کی فضیلت و افادیت سے متعلق اپنے مافی الضمیر کو ادا کیا تقریب کا دوسرا اور سب سے اہم نکتہ پر کہا کہ ووٹ جمہوریت کی ریڈ کی ہڈی ہمارے جسم میں ریڈ کی ہڈی کا جو مقام ہے وہی جمہریت میں ووٹ کا مقام ہے اس لیےاپنا اور اپنے گھر کے افراد اور محلہ و علاقہ میں ووٹر لسٹ کی مدد سے ووٹ کے تناسب کو 100 فیصدی کرنے کی کوشش کریں ۔ پترکار سنگھ کے صدر مورے سر نے جماعت کی تائید کی اور جماعت کے کاموں کو سراہا اورجماعت کو مبارکباد پیش کی ریسوڑ تحصیلدار میڈم اور ایس ڈی او میڈم نے الیکشن کی مصروفیت کے سبب تقریب ہذا میں شرکت نہ کر پائے پر بذریعہ فون معذرت چاہی اور اپنی نیک خواہشات پیش کی۔ تقریب ہذا کی نظامت وسیم خان نےبحسن و خوبی انجام دی ۔اویس علی خان نے تقریب میں موجود شرکاء و مہمانان خصوصی کا شکریہ ادا کیا۔۔
تمام ہی حضرات کو شیر خورِمہ پیش کیا گیا اور تقریب اپنے اختتام کو پہنچی۔
