کھام گاؤں ( واثق نوید)مہاراشٹربال بھارتی شعبہ اُردو کے ( سبکدوش ) اسپیشل آفیسر نوید الحق خان کو اُن کے عہدہ پردوبارہ مقرر کیاگیا ہے۔
نوید الحق انعام الحق خان، ریٹائرڈ اسپیشل آفیسر اردو، ٹیکسٹ بک بورڈ، پونہ،سے گزشتہ سال سبکد وش ہوئے تھے۔
محکمہ ٹیکسٹ بک بورڈ، بال بھارتی پونہ نے ان کا عہدہ بطور اسپیشل آفیسر (اردو)، مقررکیاہے،انہیں 01.04.2024 سے 31.03.2025 تک عہدہ دیاگیاہے۔اور موصوف نے 15،اپریل کو عہدہ سنبھال لیا۔
ذرائع کے مطابق اس کے علاوہ شعبہ عربی اور فارسی کا اضافی چارج بھی موصوف کو سونپا گیا ہے ۔ معلوم رہے کہ امسال نیا نصاب نافذ کیا جارہا ہے ، نوید الحق کے سبکدوش ہونے کے بعد کسی کو اب تک نیا عہدہ نہیں سونپا گیا تھا۔عارضی طورپر تقریباً دوسال سے سبکدوش آفیسر مومن احمد دیکھ بھال کرتے تھے۔
واضح رہے کہ نوید الحق تین عشرے کی خدمات کے بعد سبکدوش ہوئے ،لیکن نئے نصاب کے نفاذ اور شعبہ اُردو کے متاثر ہونے کے پیش نظر انہیں دوبارہ عہدہ پر مقرر کیاگیا ہے۔


