کھام گاؤں (واثق نوید) دورِ حاضر میں تعلیم کے شعبے میں جس طرح سے کمپیٹیشن بڑھ گیا ہے، اُس کے لیے طلباء کو ذہنی طور پر مضبوط بننا ہے، ساتھ ہی اعلی تعلیم کے ساتھ ساتھ اپنے بچوں کی بہترین تربیت جیسی اہم زمہ داری کی جانب بھی سرپرست حضرات کا دھیان ہونا بہت ضروری ہے،
اسی ضمن میں SIO ناندورہ یونٹ نے طلبہ کے لیے کریئر گائیڈنس اور ساتھ ہی سرپرست حضرات کے لیے اپنے بچوں کی بہترین تربیت کے حوالے سے یک روزہ ورکشاپ کا انعقاد مجیدیه اردو ہائی سکول ناندورہ میں کیا گیا، جہاں مشہور ماہرِ تعلیم ڈاکٹر کاظم ملک نے طلباء و سرپرست حضرات کی رہنمائی کرتے ہوئے اعلی تعلیم کے ساتھ ساتھ بہترین تربیت کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو کی، ساتھ ہی اوپن سیشن بھی رکھا گیا۔
جہاں طلباء و سرپرست حضرات نے کھل کر اپنے کریئر و تربیت کے حوالے سے سوالات کیے جنکا تشفی بخش انداز میں کاظم ملک صاحب نے جوابات دیے اس ورکشاپ میں 200 سے زائد طلباء و سرپرست حضرات نے شرکت کی،
اس ورک شاپ کے بعد زیرِ اہتمام علامہ اقبال میں ایک پرسنل کاؤنسلنگ بھی رکھی گئی جہاں 20 سے زائد طلباء نے کاظم ملک صاحب سے اپنے کریئر سے متعلق زاتی مشاورت حاصل کی




