صدر اور سیکریٹری
کھام گاؤں (واثق نوید) مائنارٹیز ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر سوسائٹی ، کھام گاؤں کی مجلس عاملہ کا انتخاب بروز اتوار 3 مئی 2024 ذکری اسکول ملت کالونی میں اختتام پذیر ہوا ۔
محمد صدیق ( و ظیفہ یاب لکچرار )کو عہدہ صدارت کے لئے منتخب کیا گیا۔
انتخاب کی نشست کا آغاز مولانا مشتاق فلاحی (القسب رکن ایسٹرن ریجن مہاراشٹر) کی تذکیر سے ہوا۔ انتخابات مولانا متشاق فلاحی صاحب کی نگرانی میں انجام پذیر ہوئے ۔
محمد صدیق ابن عبد الوہاب شیخ صاحب کو بحیثیت صدر منتخب کیا گیا۔ سیکریٹری کے عہدہ کے لئے شریف الحسن کا انتخاب عمل میں آیا۔ بحیثیت خازن محمد رفیق صاحب، نائب صدر محمد عظیم فلاحی (آکولہ حج ٹورس)، جوائنٹ سکریڑی ڈاکٹر سید فصیح الدین کو اتفاق رائے سے منتخب گیا۔ نئی مجلس عاملہ کی مدت کار کردگی میٔ2029 تک رہے گی ۔
سوسائٹی کے منتخب صدر نے کہا ہے کہ سوسائٹی کے تحت چلنے والے ادارے ذکریٰ انگلش اسکول اور ذکری اردو ہائی اسکول کی ہمہ جہت ترقی نیز تعلیمی معیار کو بہتر سے بہتر بنانے کی ہر ممکن کوشش کی جائیگی ۔
