انتہائی خوشی اور مسرت کے ساتھ یہ اطلاع دی جارہی ہے کہ آپ کے محبوب ادارہ مدرسہ خلیفہ اول (آزاد نگر) کے ایک ہونہار طالب علم احسن رصیف خالد محمود (چوتھی جماعت) نے دو سال کے قلیل عرصہ میں اور صرف دس سال کی عمر میں قرآن مجید مکمل حفظ کرلیا ہے۔ فالحمدللہ علی ذالک
اس موقع پر ہم اس طالب علم کے استاذ مفتی محمد عامر عثمانی ملی، مدرسہ کے صدر مدرس مولانا شفیق فلاحی، ناظمِ اعلیٰ اشفاق لعل خان سر، اس طالب علم کے والدین اور نانا ڈاکٹر عبداللہ (سابق پرنسپل محمدیہ طبیہ کالج، منصورہ) کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں اللہ تعالیٰ ننھے حافظِ قرآن کو پوری زندگی قرآن سے لگائے رکھے اور مدرسہ کو خوب خوب ظاہری باطنی ترقیات سے نوازے۔ آمین
فقط مصلیان مسجد خلیفہ اول ونواجوانانِ آزاد نگر، مالیگاؤں
