کھام گاؤں (واثق نوید) بلڈھانہ ضلع کے عازمین حج کی سہولت کے لحاظ سے ویکسینیشن کیمپ (ٹیکہ) ضلع کے دو مقامات پر رکھا جاتا ہے ، اسی ضمن میں امسال کھام گاؤں سرکاری دواخانے میں 11 مئی بروز سنیچر صبح 9 بجے سے 12 بجے تک ویکسینیشن کیمپ رکھا گیا ہے ۔ کیمپ کے بعد مرکز مسجد جونا فیل کھام گاؤں میں عازمین کے لیے تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں بیرون شہر سے ماہرین کو مدعو کیا گیا ہے ،
بدر ایجوکیشن سوسائٹی کھام گاؤں اور خادم الحجاج کیمٹی کھام گاؤں کے مشترکہ تعاون سے ٹیکہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا جبکہ بلڈھانہ شہر میں 15 مئی بروز بدھ سیول ہاسپٹل میں صبح 9 بجے سے 12 بجے تک کیمپ منعقد کیا گیا ، دونوں مقامات پر عازمین کے لیے ناشتہ اور طعام کا نظم بھی مقامی ذمہ داران کے جانب سے کیا گیا ۔
اس ضمن میں عرفان اللہ خان (ڈسٹرکٹ حج فیلڈ ٹرینر) نے تمام عازمین سے درخواست کی ہے کہ آپ لوگ اپنی سہولت کے لحاظ سے کیسی ایک مقام پر مع مستورات وقت مقررہ پر پہنچنے کی کوشش کریں ،
ساتھ ہی اپنی پاسپورٹ سائز کی تصویر ، پاسپورٹ کی زیراکس کاپی ، اگر پہلے کرونا کے لیے کوویڈ ویکسین لگایا ہوتو اسکے سرٹیفکیٹ کی ریراکس کاپی ، بلڈ گروپ ، یہ کاغذات ساتھ میں لائے ۔ مزید معلومات کے لیے عرفان اللہ خان (بلڈھانہ ضلع حج فیلڈ ٹرینر) سے 9860881577 پر رابطہ قائم کریں ۔
