کھام گاؤں (واثق نوید) دنیا کے دوسرے سب سے بڑے جمہوری ملک بھارت میں لوک سبھا کے لیے عام انتخابات کا عمل جاری ہے ۔ تین مرحلوں کی ووٹنگ ہوچکی ہے ۔ اج 13 مئ کو چوتھے مرحلے کی ووٹنگ بھی مکمل ہوگئی ۔ بھارت میں لوک سبھا کا الیکشن کسی تہوار سے کم نہیں ہے۔ پچھلے دو الیکشن 2014 اور 2019 کی بہ نسبت 2024 کے الیکشن کافی دلچسپ بتاۓ جا رہے ہیں۔ اس بار ووٹروں بالخصوص مسلم میں کافی جوش و خروش دیکھنے کو مل رہا ہے۔ آج راویر لوک سبھا حلقہ کے ناندورا شہر کے ایک پولنگ بوتھ بوتھ پر حاجی مزمل خان ( صدر مولانا آزاد وچار منچ اور کانگریس پارٹی کے ریاستی اقلیتی شعبہ کے جنرل سیکریٹری) نے اپنی اہلیہ کے ساتھ ووٹ ڈال کر اپنے جمہوری حق کا استعمال کیا۔ ساتھ ہی انھوں نے شہر ناندورا کے تمام لوگوں سے یہ اپیل بھی کی ہے کہ وہ اپنا ووٹ ضرور ڈالیں اور جمہوریت کو مضبوط کریں۔
راویر لوک سبھا حلقہ میں ووٹینگ اختتام پذیر ناندورہ میں مسلم علاقوں میں دیکھائی دیا جوش و خروش
مئی 13, 2024
0
Tags
