آج بروز اتوار 12 مئی 2024 بعد نمازِ عشا فوراً حسینیہ مسجد نیا اسلام پورہ میں حج تربیتی کلاس کا انعقاد کیا گیا ہے۔ جس میں خلیفہ حضور قائد ملت مفتی عسجد رضا خان صاحب قبلہ و حضورمحدث کبیر و اشرف الفقھاء حضرت الحاج علامہ مفتی مدثر حسین ازہری صاحب (پرنسپل: جامعہ حنفیہ سنیہ) حجاج کرام کی تربیت فرمائیں گے۔ خواتین اسلام کے لیے علاحدہ نشست کا اہتمام ہے۔واضح رہے کہ نمازِ عشا کی جماعت کا وقت8:45 ہے، اس لیے وقت کا خیال رکھتے ہوئے شرکت کی گزارش ہے۔بالخصوص جو لوگِ عازمِ حج ہیں وہ اس اہم موقع سے ضرور فائدہ اٹھائیں۔
الداعی:منتظمین مسجد اہلسنّت حسینیہ
