۹ مئی ۲۰۲۴ء بروز جمعرات شب دس بجے ، بتول پارک ، مالیگاؤں میں نعیم صدیقی اینڈ فرینڈ سرکل کی جانب سے ایک حاخوبصورت محفل افسانہ کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب کا انعقاد نعیم صدیقی ، احمد نعیم ، جناب ڈاکٹر نخشب مسعود کے توسط سے کیا گیا۔جناب خالد قریشی نے اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسٹیج سیٹ اپ اور سیٹنگ ارینجمینٹ کیا۔ اس تقریب کی صدارت محترم عمران جمیل سر اور نظامت جناب رضوان ربانی سر نے فرمائی۔ قلم کار ان احمد نعیم ، ڈاکٹر عمران امین، ڈاکٹر مختار انصاری، علیم طاہر سر ، صادق اسد صاحب اور صاحب اعزاز عظمت اقبال نے اپنی تخلیقات پیش کیں ۔ اس محفل میں شہر کی انتہائی معتبر و علم دوست شخصیات احسان الرحیم صاحب، ڈاکٹر مبین نظیر ، طاہر انجم ، ڈاکٹر ذاکر خان، رمضان مکی سر، محترم عرفان صدیقی صاحب ، محترمہ کوثر بیگم صاحبہ، ابن آدم صاحب، منتظیم عاصی صاحب ،زاہد یوسفی سر، ابرار احمد، ضیاالرحمن، غفران صدیقی ، جاوید آفاق صاحب و دیگر شامل تھے۔ شب افسانہ انتہائی کامیاب تقریب رہی جس میں پیش کئے گئے تمام ہی افسانوں کو سراہا گیا۔ نعیم صدیقی اینڈ فرینڈ سرکل ، جناب عرفان صدیقی اور جے ایم آر ایس ایس سی گروپ کی جانب سے اس نشست میں صاحب اعزاز عظمت اقبال کا استقبال کیا گیااور ان کی خدمت میں شال و گل اور مومینٹو کا نذرانہ پیش کیا گیا۔ جناب عمران جمیل سر نے اپنے منفرد انداز میں خطبہ صدارت پیش کرتے ہوئے عظمت اقبال سر کی تدریسی خدمات اور ادبی سفر پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ڈاکٹر نخشب مسعود صاحب کے رسم شکریہ کے ساتھ اس پروقار و یادگار نشست کا اختتام ہوا۔
.jpg)