کھام گاؤں (واثق نوید) یوم آزادی کے موقع پر کھام گاؤں ودھان سبھا حلقے انتخاب کی خواتین کے موبائل پر اکاؤنٹ میں 3000 ہزار روپئے جمع ہونے کا میسیج آیا ۔ جس سے خواتین میں بڑی خوشی پائی جارہی ہے ۔
ملی جانکاری کے مطابق بلڈھانہ ضلع میں مکھےمنتری لاڈلی بہین یوجنا کے لئے 3 لاکھ 87 ہزار خواتین نے ان لائن فارم بھرا تھا ۔
جس میں سے کھام گاؤں ودھان سبھا کی 68 ہزار 105 خواتین اس اسکیم کے لئے اہل قرار پائی ۔ ان خواتین کے اکاؤنٹ میں گزشتہ 14 اگست سے پیسے آنے شروع ہوگئے تھے ۔ آج یوم آزادی کے پر مسرت موقع پر کھام گاؤں شہر اور اطراف کے دیہی علاقوں میں سیکڑوں خواتین کے اکاؤنٹ میں دو مہینے کے 3000 براز روپے کی پہلی قسط جمع ہوگئی ۔
جسے نکالنے کے لئے خواتین کی کیفے پر بڑی تعداد دیکھائی دی ۔ ان خواتین نے اسکے لئے مقامی رکن اسمبلی ایڈوکیٹ آکاش فونڈکر کے معرفتِ وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کیا ۔ واضح رہے کہ منظور شدہ فہرست میں کئی مسلم خواتین کے بھی نام شامل ہیں ۔جبکہ رکن اسمبلی آکاش فونڈکر نے بھی وعدہ پورا کرنے پر مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کا شکریہ ادا کیا ۔
اس موقع پر آکاش فونڈکر نے خواتین سے کہا کہ جن بہنوں کے فارم منظور ہوئے انکے اکاؤنٹ میں پیسے جمع ہونا شروع ہوگئے ہیں ۔ جنکے اکاؤنٹ میں پیسے جمع نہیں ہوئے وہ اپنے اکاؤنٹ کے تعلق سے بینک سے رابطہ قائم کریں ۔ 17 اگست تک تمام اہل خواتین کے اکاؤنٹ میں رقم جمع ہو جائے گی
