جلگاؤں (عتیق اللہ خان) ملّت ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی، جلگاؤں کے زیر اہتمام جاری ملّت ہائی اسکول مہرون، جلگاؤں میں بڑے جوش و خروش کے ساتھ یوم آزادی منایا گیا۔ ضلع پریشد کے سابق صدر مدرس عبدالحمید جناب کے ہاتھوں پرچم کشائی کی گئی۔
بعد ازیں منعقدہ تقریب میں فر ید سر ، عبدالقیوم شاہ سر، عابد سر،مقیم سر، عبدالحمید جناب، مسعود شاہ، صا بر ملا دال والے، شاکر ذاکر کھاٹک، عائشہ گرم مسالے والے ، عفیفہ شاہین میڈم اور دیگر مہمانان موجود تھے. ملّت پرائمری اسکول کے نھنے منّے طلبہ نے ثقافتی پروگرام پیش کیا گیا۔ طلبہ نے حب الوطنی اور قومی گیت پیش کئے اور اردو، ہندی، مراٹھی انگریزی زبانوں میں یوم آزادی پر تقاریر کیں۔ساتھ ہی کلاس ڈیکوریشن اور نقوش ملّت وال پیپر میگزین کے مقابلہ کے انعامات کی تقسیم کی گئی.
ساتھ ہی اسکول پارلیمنٹ کے نو منتخب اراکین کی حلف برداری کی گی.صدارتی تقریر عابد سر نے بچوں کے جوش و خروش کی تعرف کرتے ہوے یوم آزادی کی مبارک بعد دی. اس موقے پر اسکول کے صدر مدررس اور تمام اسٹاف نے خوب محنت کرکے پروگرام کو کامیاب بنایا.
