شولاپور : سن رائز انگلش میڈیم اسکول میں جش یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی سماجی تعلیمی علمی ادبی صحافتی شخصیت پروفیسر ڈاکٹر شفیع چوبدار کے دست مبارک سے عمل میں آئی اس موقع پر موصوف نے ادارے کی تعلیمی سرگرمیوں پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ نے مختصر مدت جو پیش رفت کی وہ قابل دید ہے ادارہ کا تعلیمی فیضاب شہر کی حدود سے نکل کر مضافات کی بھی تشنگی بجھا رہاہے ہماری توقعات ہے کہ ادارہ نے ثانوی اور اعلیٰ تعلیم کے متعلق بھی غور کرنا چاہئے کیونکہ ادارہ کے پاس بنیادی شۓ زمین ہے اگر ہمارے تعلیمی ادارے ہوگے تو دختران ملت کی بھی تعلیمی ترقی کو فروغ ملے گا ۔
صدر تنظیم الیاس شیخ و ان کے رفقاء کار کی بھی خدمات کی ستائش کی۔ اس موقع پر طلباء نے قومی گیت ، تقاریر ، ڈرامے وغیرہ پیش کۓ۔ابتداء تلاوت قرآن پاک و نعت رسولﷺ سے ہوئی جسے نو نہالوں نے بڑی خوش الحانی سے پیش کیا۔
ادارے کے روح رواں الیاس شیخ نے مہمانان کا گل اور شال دے کر استقبال کیا۔پرنسپل ظہوریہ شیخ نے اسکول کا تعارف پیش کیا۔ مہمان خصوصی ڈاکٹر واصف جمعدارنے اپنی تقریر میں اسکول کی نمایاں ترقی پر مجلس انتظامیہ کی تعریف کی اور طالب علموں کی کارکردگی پر انہیں مبارکباد دی۔
پروگرام کو کامیاب بنانے میں انتظامیہ کمیٹی کے اراکین محمد جاوید شیخ ، ظہیر شیخ، وسیم شیخ، عظیم شیخ اور اساتذہ محترمہ جنت، محترمہ آفرین، محترمہ آمرین، محترمہ تبسم اور فزیکل ڈائریکٹر عبدالحق چودھری نے محنت کی۔
