مارکیٹ کی ضرورت کو دیکھتے ہوئے، ٹرینڈ اور تجربہ کار "سولار ٹیکنیشین" کی ڈیمانڈ بہت بڑھ چکی ہے۔ اس لئے ٹائٹانک بزنس ہب پر پانچ روزہ مفت پریکٹیکل اورئنٹیڈ سولار کورس شروع کیا گیا،
سولار پروجیکٹ کے کئی ڈائریکٹر نے ہم سے رابطہ کرکے ایسے ٹرینڈ ٹیکنیشین کی مانگ کی ہے۔ الحمد للہ، ہمارے کئی طلباء کورس کرکے روزگار سے لگ چکے ہیں۔
اس کورس کے مکمل کرتے ہی طلباء کو ایک مشہور کمپنی میں اپائنٹمنٹ دی جائے گی اس کورس کی کوئی فیس نہیں رکھی گئی ہے.
اور 15 طلباء کا ہی بیچ بنایا گیا ہے۔ 16 اگست کو ایک شاندار پریکٹیکل بیچ لیا گیا، جسمیں طلباء کی کثیر تعداد موجود رہی۔
کورس ٹرینرعبداللہ انصاری نے پریکٹیکل کرکے سمجھایا۔
عرفان انجینئر صاحب نے شرکت کرکے پروگرام کو رونق بخشی،
اپنے پرمغز خطاب میں طلباء کو دلچسپی اور محنت کے ساتھ کام کرنے کی ترغیب دی۔کلاس کے انتظامات رضوان سر (اے۔ ٹی۔ ٹی۔ ہائی اسکول) کی رہنمائی میں انجام دئیے گئے۔
کلاس کا پتہ: ٹائٹانک بزنس ہب، ،نزدامن چوک، مالیگاؤں 8999849990,7798220217

