کھام گاؤں (واثق نوید) عنقریب ہونے والے مہاراشٹر اسمبلی انتخابات میں بلڈانہ ضلع سے کسی ایک اسمبلی سیٹ سے مسلم سماج کو نمایندگی دینی چاہیے اسی نقطہ نظر سے مسلم رہنماؤں و علماے اکرام کی متفقہ رائے سے بلڈانہ ضلع کے جلگاؤں جامود اسمبلی حلقے سے مسلم امیدوار کو انتخابات میں اتارنے کا فیصلہ کیا گیا .
اسی ضمن میں جلگاؤں جامود کے مسلم رہنما و سماجی خدمت گذار و کانگریس کے قومی رہنما مکل واسنک کے ایماندار کارکن الحاج بابو جمعدار کا ضلع کانگریس دفتر میں ٹکٹ کے لیے فارم بھرا گیا، یہ دعویداری اسلۓ بھی ضروری ہے کہ مسلم سماج ہمیشہ ہی سے کانگریس کا ووٹر رہا ہے اور کانگریس سے ایمانداری دکھاتا رہا ہے اسی لئے مسلم سماج کو بھی نمایندگی ملنی چاہیے اس بات کو دھیان میں رکھتے ہوئے لگا تار گذشتہ ۲۰ سالو سے جلگاؤں جامود اسمبلی سیٹ سے مسلم امیدواری کے لیے مانگ ہوتی آرہی ہے لیکن ابھی تک اس میں کامیابی نہیں ملی،
حال ہی میں ہوے لوک سبھا انتخابات میں جو کامیابی انڈیا الائنس کو مہاراشٹر و پورے ملک میں ملی اس میں مسلم سماج کا بڑا کردار رہا ہے کہ پوری قوم نے ووٹ بٹنے نہیں دیا اور انڈیا الائنس کو لوک سبھا میں متبادل گروپ کا لیڈر ملنے کے لائق کامیابی بخشی، اسی لحاظ سے مسلم دانشوران وعلماء اکرام کی متفقہ رائے سے جلگاؤں جامود اسمبلی سیٹ پر بابو جمعدار کو امیدوار بنایا جائے ایسی مانگ مہاراشٹر کانگریس صدر نانا پٹولے، اقلیتی شعبہ کے ریاستی صدر ڈاکٹر وجاہت مرزا، حسین دلوائی، ایم ایم شیخ، عارف نسیم خان، انیس احمد، اظہر حسین و دیگر رہنماؤں سے کی گئی ہے.
جس کی خانہ پری کرنے کے لیے ۹ اگست کو بلڈانہ ضلع کانگریس صدر کے پاس الحاج بابو جمعدار کی عرضی ضلع کانگریس صدر راہل بوندرے کو سونپی گئی اور آنے والی ۱۳ اگست کو آل انڈیا کانگریس کے جنرل سیکریٹری مکل واسنک و انچارج رمیش چینی تھلا بلڈانہ ضلع کے دورے پر آنے والے ہیں تو اس وقت بھی مسلم وفد ان دونوں حضرات سے اپنی مانگ کرنے والے ہیں.
جس وقت عرضی راہل بوندرے کو سونپی گئی اس موقع پر ضلع بھر سے مسلم رہنما و علمائے اکرام مولوی محمود ، مولوی خلیل ، مولوی اکبر ، مفتی شعیب ، مولوی بسم اللہ ، قاری فاروق ، مولوی شمشاد ، مولوی فرید ، حافظ سمیع ، ضلع کانگریس صدر راہل بوندرے ، الحاج رشید خان جمعدار ریاستی نائب صدر کانگریس اقلیتی شعبہ، الحاج مزمل علی خان ریاستی جنرل سیکرٹری کانگریس اقلیتی شعبہ، ڈاکٹر اسرار ریاستی سیکرٹری کانگریس اقلیتی شعبہ، معین قاضی ریاستی نائب صدر کانگریس اقلیتی شعبہ، یوسف خان ریاستی سیکرٹری کانگریس اقلیتی شعبہ، ابراہیم خان ریاستی سیکرٹری کانگریس اقلیتی شعبہ، عطا جمعدار ریاستی سیکرٹری کانگریس اقلیتی شعبہ، آمبیکر سر، تیجیندر سنگھ چوہان، شیلیش کھیڈکر، دیپک رینڈے، کیلاش بوڑکھے، اجۓ سنگھ راجپوت، ایڈوکیٹ جاوید قریشی ضلع صدر کانگریس اقلیتی شعبہ، عرفان پٹھان ضلع کانگریس، بوڈھن جمعدار شیگاؤں، غضنفر بھائ نگر سیوک، یوسف میمبر، سلمان خان، شیخ صادق ملکاپور، شیخ غفران نگر سیوک موتلہ، فیروز بھائ ملکاپور، عیشرت اللہ خان اقلیتی شعبہ، سالک احمد، فیروز خان شیگاؤں، فیروز خان ملکاپور، شیخ رازق رفیق ٹھیکیدار، نعیم سیٹھ، بوڈھو جمعدار، ناصر، چاند قریشی، عابد شاہ، شیخ رحیم، جاوید خان، محسن خان، امین خان جمعدار، زبیر پٹیل، اظہر دیشمکھ، مجیب بھائی، افروز بھائی، جنید ہیرا، عبدالرازق، منصور شیخ، اختر مورے، صابر تڑوی، شریف ٹھیکیدار، محمد عارف، شیخ حبیب، شیخ نعیم، شیخ سلیم، رفیق شاہ، عرفان الدین قاضی، عامر شاہ، راجہ جمعدار، سید شفیق، شیخ آصف، جلیل سر و دیگر حضرات موجود تھے۔


