جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) شہر کے سماجی سیاسی کارکن کے کے اردو گرلز ہائی اسکول و ڈاکٹر شاہین قاضی گرلز جونیئر کالج کے جونیئر لیکچرار مشتاق مبارک بہشتی کو این سی پی (شرد پوار گٹ)مہاراشٹر اسٹیٹ ٹیچرز سیل جلگاؤں لوک سبھا حلقہ انتخاب کا صدر ریاستی صدر دلیپ راؤ سونونے کے مکتوب سے نامزد کیا گیا۔
موصوف این سی پی کے قیام عمل سے ہی پارٹی سے جوڑے ہوئے ہیں ضلع کے بنیادی ممبران میں شمار ہوتے ہیں مختلف سماجی سیاسی مزہبی تنظیموں کی معرفت ہمہ جہت خدمات انجام دے رہے ہیں جن میں مدرسہ نجم العلوم و مسجد حضرت عباس رضی اللہ عنہ کا قیام عمل، بہشتی پنچایت، اجتماعی زکوٰۃ کی تقسیم، ضرورت مند طلباء کی امداد ، شجرکاری، نو مقرر اساتذہ کی رہنمائی،جیسی خدمات و قائدانہ صلاحیتوں کے مدنظر پارٹی نے ان کو اہم عہدہ پر نامزد کیا.
اس موقع پر موصوف نے کہا کہ پارٹی کی مضبوطی اور اساتذہ کرام کے مسائل کے حل کرنے کو اولیت دے کر ذمہ داری کے ساتھ خدمات انجام دیتے کی کوشش کرونگا ۔
اس انتخاب سے تعلیمی و سیاسی سماجی حلقوں میں خوشی کا ماحول نظر آرہا ہے
