کھام گاؤں (واثق نوید) ہندوستان کی آزادی کے 75 سال مکمل ہونے کے پس منظر میں جدوجہد آزادی کی یاد عوام کے ذہنوں میں زندہ رہے، جدوجہد آزادی کے نامعلوم ہیروز، انقلابی آزادی میں پیش آنے والے مختلف واقعات۔ جدوجہد آزادی کی چنگاری زندہ رہے اور عوام کے ذہنوں میں حب الوطنی کا جذبہ ہمیشہ زندہ رہے۔
اس نسبت سے گھر گھر ترنگا مہم منائی جا رہی ہے اسی ضمن میں ضلع پریشد اردو مڈل سکول اٹالی میں پربھات پھیری کا انعقاد کیا گیا تھا۔
پربھات پھیری سے قبل صد مدرس واثق اللہ خان نے تمام طلبہ کو قومی پرچم کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کیں۔ ریلی میں طلبہ نے حب الوطنی سے سرشار نعرے لگائے اس ریلی میں سکول کے تمام طلبہ و طالبات کے ساتھ اساتذہ سرفراز خان، جلیل ارشد خان، محمد ندیم، نرگس بانو اور آنگن واڑی ورکرز شبانہ بی اور ریحانہ بی نے شرکت کی۔


