کھام گاؤں (واثق نوید) شیگاؤں تعلقہ کے الہسنہ گاؤں سے تعلق رکھنے والے کسان شیخ نظیر کے فرزند شیخ ضمیر ،جسکا تعلق ایک انتہائی غریب گھرانے سے ہے ، والدین کی معاشی حالت نہایت خراب تھی، اس نوجوان نے عزم، استقامت اور محنت سے کامیابی حاصل کرکے، مہاراشٹرا پولیس میں ملازمت حاصل کی ۔
جس کی بنا پر ضمیر کا تقرر کانسٹیبل کے طور پر ہوگیا ہے۔ اس عمدہ کارکردگی اور کامیابی پر گاؤں والوں کی جانب سے ضمیر شیخ کا گاؤں میں پرتپاک استقبال کیا گیا۔
نظیر شیخ اور ان کی اہلیہ، نے اپنے پیٹ کو مارتے ہوئے اپنے بچوں کو تعلیم حاصل کرنے کی ترغیب دیئے، جو قابل ستائش ہے۔ ضمیر کی اس کامیابی پر اتوار کی شام الہسنہ میں پولیس فورس میں شامل ہونے پر شیخ ضمیر کے لیے ایک پروقار پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
سماجی کارکن ضیاء اللہ خان کی صدارت میں منعقد ہونے والے اس پروگرام میں مہاتما گاندھی تنٹامکٹ گاؤں کمیٹی کے چیرمین امین جمعدار، سماجی کارکن ظہیر پٹھان، ایم۔ شوکت، ظہیر قریشی، شعیب شیخ، توصیف شیخ، عقیل شیخ، اشفاق قریشی، سلمان خان، شعیب خان، رضا خان، زاہد شیخ، اور امین متر منڈل الہسنہ کے عہدیداران موجود تھے۔ انتظامیہ کی خدمت میں معاشرے کی خدمت کے لیے اپنا قیمتی ہیرا دینے پر مسلم کمیونٹی کو ضمیر پر فخر ہے۔
نذیر شیخ نے موجودہ نوجوان نسل کو ایک رول ماڈل کا احساس دلانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے ثابت کر دیا کہ نوجوان نسل نشے کے نشے میں دھت رہنے کے بجائے تعلیم کا نشہ کرے تو کامیابی یقینی ہے۔ یہ بات مہاتما گاندھی تنٹامکٹ گاؤں کمیٹی کے چیئرمین امین جمعدار نے اپنے خطاب میں کہی۔
