جلگاؤں ( عقیل خان بیاولی) مہاراشٹر ریاست امتحان بورڈ (MSCE) پونے کے زیر اہتمام منعقد ڈی ایل ایڈ سال دوم امتحان کا نتیجہ 6 اگست 2024 کو آن لائن ظاہر ہوا۔ امتیازی نمبرات حاصل کرنے والی طالبات کے لیے اعزازی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت سوسائٹی کے رکن ڈاکٹر ذبیع اللہ شاہ نے کی۔ بطور مہمان خصوصی ایڈوکیٹ سید آصف حسین نے شرکت کی ۔آغاز فرحان شاہ کی تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔ پرنسپل سعیدہ وکیل نے غرض وغایت پیش کی۔ اول مقام فردوس جہاں اقبال شاہ 88.85، دوم مقام علینہ ذاکر منیار 87.60 اور سوم مقام سید اقصیٰ آصف حسین 86.20 حاصل کیا۔
صدر اقراء عبدالکریم سالار کے دست مبارک سے کامیاب طالبات کا اعزاز کیا گیا۔ موصوف کو حال ہی میں شولا پور کے ہفت روزہ اخبار جیو اور جینے دو کی جانب سے جیون گورو ایوارڈ سے نوازا گیا اس تقریب میں ڈی ایل ایڈ کالج کے اسٹاف نے ان کا بھی استقبال کیا۔ اس موقع پر سوسائٹی کے صدر نے کامیاب طلبہ کو مبارکباد دی اور نصیحت کی کہ کامیابی مانگنے سے نہیں بلکہ جہد مسلسل سے ملتی ہے۔
ابھی آپ کی منزل کی راہیں ہموار ہو رہی ہیں اب آپ کو مزید محنت کرنی چاہیے۔ صدارتی خطبے میں ڈاکٹر ذبیع اللہ شاہ نے طلبہ کو مبارکباد اور روشن مستقبل کے لیے دعائیں دیں۔ نظامت کے فرائض شیخ رفیق سر نے انجام دۓ جمیل خان سر نے شکریہ ادا کیا۔ ڈی ایل ایڈ سال اول اور سال دوم کے تمام طلبہ پروگرام میں شریک ہوئے۔
