بروز پیر 29 جولائی 2024 کی شب شہر مالیگاؤں اپنی انتہائی محترم شخصیت صالح ابن تابش کے سایہ عاطفت سے محروم ہوا۔ آپ کی ذاتِ ہمہ صفات کا انتقال شہر عزیز کا ایک بڑا نقصان ہے۔
چنانچہ، شہر مالیگاؤں کی مختلف انجمنوں نے منگل, 13 اگست 2024, رات ٹھیک ساڑھے نو بجے اسکس ہال میں ایک تعزیتی نشست کا اہتمام کیا ہے۔ اس جلسہ میں شہر کی علمی و ادبی شخصیات مرحوم سے متعلق تعزیتی کلمات پیش کریں گی۔
آپ سے اس نشست میں شرکت کی درخواست ہے۔
منجانب: انجمن معین الطلباء، اسکس لائبریری، وائس آف اردو، سیف نیوز، انجمن ارتقائے ادب، شعرائے مالیگاؤں گروپ، ادارہ نثری ادب، ادارہ محبان ادب، کنج ادب و جمیع وابستگان صالح ابن تابش

