واشم (محمد شاکر ہمدرد) حال ہی میں حکومت مہاراشٹر کی جانب سے پوتر پورٹل پر اساتذہ تقرری کی فہرست ظاہر کی گئی ۔اس فہرست میں جن کے نام درج تھے اُن کی خوشی کا ٹھکانہ نا رہا ۔ایسا ہی خوشی کا ماحول ہمیں ریسوڑ تحصیل کے ایک چھوٹے سے دیہات وا گھی خرد میں بھی دیکھنے کو ملا اس دیہات کے ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھنے والے شیخ ظہیر شیخ مختار نے اپنی محنت و لگن سے اپنا نام اس فہرست میں درج کروانے میں کامیابی حاصل کی ۔
شیخ ظہیر نے اپنی ابتدائی تعلیم ضلع پریشد اسکول واگھی اور رحمانیہ اردو ہائی اسکول واگھی سے دسویں بورڈ امتحان پاس کیاجونئیر کالج کی تعلیم ریسوڑ شہر کے نامورکالج ڈاکٹر علامہ اقبال اُردو جونئیر کالج سے حاصل کی۔
بعد ازاں سینئر کالج کی تعلیم (بی ایس سی ) بی ایم کالج ریسوڑ سے ہی مکمل کر بی ایڈ اورنگ آباد ایجوکیشن کالج اورنگ سے کیا اس طرح اپنے تعلیمی سفر میں مسلسل جدّوجہد کر ٹیچر بھرتی سے قبل کےحکومت کے منعقدہ امتحان کو پاس کرنے پر پوتر پورٹل پر رائے گڑھ کی اسکول میں جماعت 6 سے 8 کے لیے بطور معلم سلیکشن ہوا ہے۔
اس سلیکشن کی خبر ملتے ہی گاؤں والوں اور دوست احباب کی خوشی کا ٹھکانہ نا رہا ۔تمام ہی رفقاء مبارک باد دے کرکے اپنی خوشی کا اظہار کر رہے ہیں ۔ مختلف سماجی تنظیموں کی تگ و دو آخرکار رنگ لائی۔ اور ان شاء اللہ آگے بھی اُردو ، مراٹھی ، اور دیگر میڈیم کی اسکولوں کی خالی آسامیوں کو جلد ہی پُر کردیا جائے گا۔
ایسی امید ہم حالیہ حکومت سے کر سکتے ہیں ۔شیخ ظہیر کا معلم کے عہدے کے لیے سلیکشن ہونا یہ گاؤں کے نوجوانوں کے لیے محرک بن کر محنت کرکے اپنا مستقبل سنوارنے کی امنگ پیدا کرے گا ۔ اسی لیے کہا جاتا ہے کے محنت کبھی بھی رائیگاں نہیں جاتی ۔
بقول شاعر
مسلسل کاوشوں سے ہی بنا کرتی ہے تقدیریں
جوتھک کر بیٹھ جاتے ہیں انہیں منزل نہیں ملتی
