کھام گاؤں (واثق نوید) کھام گاؤں شہر میں برڈے پلاٹ میں واقع مسلم قبرستان سے لگ کر واقع زرعی زمین سروے نمبر 38 پر جاری لے آؤٹ کے تعمیری کام کو روکنے کا تحریری حکم آج 14 اگست کو نگر پریشد کے چیف افسر نے کھیتی مالک محمد ابوسعاد محمد عیسی کو دیا ۔
معلوم رہے کہ کھام گاؤں شہر میں برڈے پلاٹ میں واقع مسلم قبرستان سے لگی سروے نمبر 38 کی زرعی زمین پر ابو سعاد اور اس کے دیگر دو ساتھیوں نے لے آؤٹ ڈالے تھے ۔ جس میں مسلم قبرستان کی دیوار سے لگ کر پلاٹ ڈالے گئے تھے ۔ جس سے قبرستان میں مدفون بزرگوں کی قبروں کی مستقبل میں بے حرمتی ہونے کا اندیشہ تھا ۔
اس بات کو محسوس کرتے ہوئے شہر کے سماجی خدمت گار محمد عارف پہلوان ، پرویز پٹھان ، شفقت حسین ، اور قبرستان کمیٹی نے اس غیر منظور شدہ ، زرعی زمین پر بنے والے لے آؤٹ کے خلاف مقامی نگر پریشد کے چیف افسر کے پاس شکایت کرکے لے آؤٹ کو اجازت نہ دینے ، لے آؤٹ میں جاری تعمیری کام کو روکنے کا مطالبہ کیا ۔
بار بار مختلف آندولن کرکے چیف افسر کی توجہ اس غیر قانونی کام کے طرف کرنے کی کوشش کی تھی ۔ لیکن نگر پریشد کے جانب سے کیسی بھی قسم کی کاروائی نہ ہونے پر شکایت کنندگان نے 14 اگست سے نگر پریشد کے سامنے بے مدت بھوک ہڑتال شروع کردیا تھا ۔ جس کا اثر یہ ہوا کہ فوری طور پر چیف افسر نے محمد سعاد کو اگلے حکم تک کام روک دینے کا حکم دیا ۔ اور عارف پہلوان سے تحریری طور پر کہا کہ جلد ہی اس تعلق سے فیصلہ کرکے آپ کو آگاہ کیا جائے گا ۔ چیف افسر کی اس یقین دھانی پر شکایت کنندگان نے وقتی طور پر آندولن ختم کردیا ۔
چیف افسر کے کام روکنے کے حکم سے پلاٹ بک کرنے والے افراد میں پریشانی پائی جارہی ہے ۔

