مالیگاؤں ( پریس ریلیز ) ملک کی آزادی کے 78 ویں سال میں ہر گھر ترنگا مہم کے تحت میونسپل کارپوریشن اردو پرائمری اسکول نمبر 47 کی جانب سے عظیم الشان ترنگا ریلی نکالی گئی جس میں سینکڑوں طلباء و طالبات نے حصہ لیا۔
یہ ترنگا ریلی محمد علی روڈ سے ہوتے ہوئے قدوائی روڈ شہیدوں کی یادگار پر شہیدان وطن کو خراج عقیدت پیش کرتے ہو اسلام پورہ سے نیاپورہ اسکول نمبر 47 میں ختم ہوئی ریلی کیساتھ قومی گیت بھی بجائے گئے جس سے راہ گیروں میں بھی جوش خروش دیکھا گیا اس ریلی میں سہیل ماسٹر ؛ ساجد حمید سر ؛ سمیت معلمین و معلمات نے شرکت کی
