کھام گاؤں (واثق نوید) حکومت مہاراشٹر کے اسکول کے پہلے دن طلباء کو مفت یونیفارم دینے کا دعویٰ پورا نہ ہونے پر 15 اگست سے قبل دینے کا اعلان حکومت کے محکمہ تعلیم کے جانب سے کیا گیا ۔ لیکن 15 اگست قریب آنے پر بھی طلباء طلباء اسکول یونیفارم سے محروم تھے ۔
اس بات کو محسوس کرتے ہوئے اسکول انتظامیہ اسکول کمیٹی کے صدر ریاض شیخ مناف نے اپنے ذاتی خرچے سے تمام طلباء کو مفت اسکول یونیفارم تقسیم کئے ۔
ان کے اس کارنامے کی دخل لیتے ہوئے کیندر پرمکھ نے اس پہونچ کر ریاض شیخ کے کام کی ستائش کی ساتھ ہی اسکول کے تمام اسٹاف کے تعلیمی کاموں کی بھی سرہنا کرتے ہوئے اپنے اطمینان کا اظہار کیا ۔

