آج بروز منگل 13اگست 2024ء صبح آٹھ بجے، سردار پرائمری اسکول، سٹیزن کیمپس کے وسیع و عریض گراؤنڈ میں ایک مجلس بنام "جشن آزادی میں مسلمانوں کا کردار" منعقد ہوئی۔
جس میں جمیعت علماء مدنی روڈ, مالیگاؤں کے رکن امام وخطیب نورانی مسجد، حضرت مولانا شفیق الرحمن فلاحی صاحب اور فقیر محمد صاحب موجود تھے-
مولانا شفیق الرحمن فلاحی صاحب نے مختصر وقت میں جنگ آزادی میں مسلمانوں کے کردار اور علماء کرام کی قربانیوں کا تذکرہ بڑے ہی دلنشیں انداز میں کیا۔ آپ نے اس موقع پر اساتذہ کرام سے بھی درخواست کی کہ اپنی تدریس کے دوران طلبہ و طالبات میں ہندوستان کی آزادی میں مسلم مجاہدین آزادی کے کردار کو پیشِ کیا جاۓ تا کہ آنیوالی نسلوں تک ہماری صحیح و سچی تاریخ پہنچے اور فرقہ پرست طاقتوں اور قومی یک جہتی دشمنوں کے عزائم کو خاک میں ملایا جا سکے-
اس موقع پر ہیڈ مسٹریس محترمہ ایوبی پروین میڈم و جمیع معلمات سردار پرائمری اسکول موجود تھیں۔ آخیر میں مہمان مکرم کی دعا اور شکریہ پر مجلس پایہ تکمیل کو پہنچی-
ش ن الف:- سردار پرائمری اسکول


