مکمل ویڈیو دیکھنے کے لیئے یوٹیوب کے لوگو کو کلک کریں ۔پیشگی شکریہ
مالیگاؤں.مورخہ 31 جولائی 2024 بروز بدھ، مالیگاوں گریس ہائی اسکول وجونیر کالج میں صبح ساڑھے دس بجے ایک با و قار الوداعی تقریب کا انعقاد رکن انجمن ڈاکٹر افتخار احمد صاحب کی صدارت میں کیا گیا۔
اسکول کے ہیڈ ماسٹر ہمدانی ریحان احمد صاحب اپنی 35 سال طویل تدریسی خدمات سے سبکدوش ہوئے۔ قاری زبیر احمد عثمانی صاحب کی مشہور کن قرات سے پروگرام کا آغاز ہوا۔
غرض وغایت شاہدہ بدرالد جی آپا نے پیش کیا۔ تعارف وگل پیشی کا مرحلہ ناظم مجلس نے طئے کیا۔ اجمن معین الطلباء کے سکریٹری سراج احمد دلار صاحب، اراکین انجمن ، امتیاز خلیل، ساجد نثار ، فرحان دل، غفران پر یاگی صاحبان ، سبکدوش معلمین و معلمات ، اسٹیج پر جلوہ افروز تھے۔
سرپرست خواتین و معززین شہر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اسکول کی معلمہ ناہید کوثر آپا، سابق او ایس رئیس کلرک صاحب نے ہیڈ ماسٹر صاحب کے تئیں اپنے دلی و جذباتی تاثرات پیش کیے اور دعائیہ کلمات کا اظہار کیا۔
نامور شاعر فرحان دل صاحب نے بطور طالب علم ، تمام طالبان علم کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنے تحریر کردہ سپاس نامہ کی خواندگی حاضرین کے روبرو کی۔
نیز امتیاز خلیل صاحب کے ہاتھوں ریحان احمد احمدانی صاحب کو پیش کیا۔ ساجد نثار صاحب نے اکھیل بھارتی شکشک سنگھ کی جانب سے ریحان سر کا خیر مقدم گل و شال پیش کر کے کیا۔
کامیاب سبکدوشی پر مبارکباد پیش کی۔نیز اسکول واسٹاف کے تیں دلی وابستگی کا اظہار کیا۔
ریحان احمد صاحب کو بہترین ہیڈ ماسٹر کا ایوارڈ
دینے کا اعلان کیا۔
قاری زبیر عثمانی نے ریحان سر کے مشفقانہ رویوں کا تذکرہ کیا۔ اسکول کی طالبہ خدیجہ اسلام نے موصوف کے اخلاق و اوصاف کا احاطہ کیا -1998 1999کی نہم جماعت کی طالبات نے قیصر حیات کی لکھی ہوئی نظم کے ذریعے اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔
صحافی امتیاز خلیل صاحب نے موصوف کی گھریلو زندگی ، اطوار و برتاؤ کو عمدہ پیرائے میں بیان کیا۔ صاحب اعزاز ریحان سر نے اپنے اہل خانہ کا دلی شکریہ ادا کیا ۔
طالبات کو اعلی تعلیم حاصل کرنے کا مشورہ دیا۔ اسٹاف ممبران کے تعاون کی سراہنا کی۔ ایمانداری کے ساتھ درس و تدریس کا فریضہ انجام دینے کا مشورہ دیا۔
اسکول کی جانب سے نذرانہ خلوص کو سے رئیس سر نے پیش کیا۔
انجمن معین الطلباء کی جانب سے دیدہ زیب ٹرانی موصوف کی خدمت میں پیش کی گئی۔
مہمانان کرام کی جانب سے بھی تحائف پیش کیے گئے۔ صدر موصوف نے اپنی مخاطبت میں میں نہ صرف ریحان سر کو بلکہ تمام اساتذہ کرام کو خراج تحسین پیش کیا۔
تشکر کے کلمات نابغہ آپا نے ادا کیے۔ نظامت کا فریضہ ثریا آپا نے عمدگی سے انجام دیا۔ شعبہ نشرواشاعت مالیگاؤں گرلس بائی اسکول و جونیئر کالج۔مالیگاؤں





.jpg)