ملکاپور، تحصیل میں اول، ضلع میں دوم؛ عفیفہ انعم سعید خان کی نمایاں کامیابی
Author -
personحاجی شاھد انجم
اکتوبر 01, 2026
0
share
کھام گاؤں (واثق نوید) تحفّظِ ناموسِ رسالت بورڈ، بلڈھانہ کے زیرِ اہتمام منعقدہ ضلعی سطح کے سیرت کوئز مقابلے میں تعمیر ملت اسکول، ملکاپور، ضلع بلڈھانہ کی پانچویں جماعت کی طالبہ عفیفہ انعم سعید خان نے نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے ضلع بھر میں دوسرا مقام حاصل کیا اور 12,500 روپے نقد انعام کی حقدار قرار پائیں۔
اس سے قبل عفیفہ نے تحصیل سطح کے مقابلے میں اول مقام حاصل کرکے ضلعی سطح کے مقابلے کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔ ان کی کامیابی کو سیرتِ نبوی ﷺ سے دلچسپی، مطالعے اور محنت کا ثمر قرار دیا جا رہا ہے۔
عفیفہ کی اس کامیابی پر والدین، اساتذہ، دینی مربیوں اور مختلف سماجی و تعلیمی شخصیات نے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے مستقبل میں مزید کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔