اللہ تعالیٰ جب دیتا ہے تو چھپر پھاڑ کر دیتا ہے: دبئی میں دورانِ ڈیوٹی قرآن پاک سے عشق نائجیرین نوجوان کے لیے انعامِ عظیم کا سبب بن گیا موٹر سائیکل پر رات 2 بچے قرآن شریف کی تلاوت کرنے والے ڈلیوری بوائے کی وائرل ویڈیو نے کایا پلٹ دی
Author -
personحاجی شاھد انجم
ستمبر 30, 2026
0
share
اللہ تعالیٰ جب دیتا ہے تو چھپر پھاڑ کر دیتا ہے! دبئی میں محنت مزدوری کرنے والے نائجیریا کے ایک حافظِ قرآن ڈلیوری بوائے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اس کی زندگی بدل گئی۔
یہ ڈلیوری بوائے آرڈر کا انتظار کرتے ہوئے اپنے موٹرسائیکل کے سامنے موجود موبائل ہولڈر کے ساتھ ایک خصوصی بکس میں قرآنِ پاک رکھتا تھا۔
جیسے ہی اسے آرڈر کا انتظار کرنا پڑتا، وہ قرآنِ پاک نکال کر تلاوت شروع کر دیتا۔ بتایا جاتا ہے کہ دبئی کے ایک سرکاری ادارے سے وابستہ شخص نے رات تقریباً دو بجے اس کی ویڈیو بنائی،
جب وہ آرڈر کے انتظار میں کھڑے ہو کر قرآنِ پاک کی تلاوت کر رہا تھا۔
ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور بالآخر دبئی کے جنرل ڈپارٹمنٹ آف ٹریفک تک بھی پہنچ گئی۔
رپورٹس کے مطابق اسے ادارے میں بلایا گیا اور پوچھا گیا کہ وہ موبائل فون پر قرآنِ پاک پڑھ سکتا ہے، پھر ساتھ قرآن رکھنے کی کیا ضرورت ہے؟
ڈلیوری بوائے نے جواب دیا کہ وہ حافظِ قرآن ہے اور ہر سال رمضان المبارک میں قرآنِ پاک سناتا ہے۔
اس کا کہنا تھا کہ اس نے قرآن موبائل فون سے حفظ نہیں کیا، اس لیے موبائل پر دیکھ کر پڑھنے سے اسے وہی کیفیت محسوس نہیں ہوتی۔ وہ کام کے ساتھ ساتھ دن رات تقریباً دس سپارے پڑھتا ہے تاکہ قرآنِ پاک اسے ہمیشہ یاد رہے۔
اس کی محنت، قرآن سے وابستگی اور اس عمل کو سراہتے ہوئے، رپورٹ کے مطابق دبئی کے جنرل ڈپارٹمنٹ آف ٹریفک کی جانب سے اسے 50 ہزار درہم انعام دیا گیا۔