پریس ریلیز
الحمدللہ آپ کو یہ اطلاع دیتے ہوئے از حد مسرت ہو رہی ہے کہ شہر مالیگاؤں کی مشہور و معروف افسانہ نگار، شنگرفی آنچل کے سائے ، گوہرِ قُلزم اور ہم قدم جیسے افسانوی مجموعوں کی مصنفہ محترمہ فریدہ نثار احمد انصاری صاحبہ کی ادب اطفال پر مشتمل پہلی کتاب "بچے تارے ہمارے" کی تقریبِ اجراء کا انعقاد مورخہ 22 اگست 2024 بروز جمعرات ، رات ٹھیک دس بجے سکینہ فنکشن ہال ، نیا فاران ہاسپٹل کے سامنے کیا جا رہا ہے -
صدارت محترم ڈاکٹر اقبال برکی صاحب
نظامت:- محترم نورالدین نور سر
سر ورق کی رونمائی محترم ہارون اختر صاحب
اجراء بدست محترم ڈاکٹر سعید احمد فارانی صاحب
تبصرہ نگاران
1) محترم طاہر انجم صدیقی صاحب
2) ڈاکٹر شہروز خاور صاحب
3) محترم نعیم سلیم سر
مہمانانِ خصوصی
محترم خیال انصاری صاحب
محترم جمیل کرانتی صاحب
محترم ظہور احمد پٹھان سر
محترم سراج دلار صاحب
محترم عبدالمجید صدیقی صاحب
محترم عبدالرشید محمد سعید صاحب
رسمِ شکریہ محترم احمد برکتی سر
اردو زبان و ادب سے دلچسپی رکھنے والے آپ تمام ہی احباب سے وقت مقررہ پر مع دوست و احباب شرکت کی پر خلوص گزارش ہے -
