جلگاؤں(شیخ زیان احمد) آج کے ٹیکنالوجی کے دور میں طلبہ موبائل فون کی وجہ سے کتابوں کو بھول چکے ہیں۔ طلبہ کو پڑھنے کی عادت ڈالنی چاہیے عمومی طور پر طلبہ پڑھنے سے دور رہتے ہیں۔ انہیں مختلف کتابوں میں دلچسپی پیدا کرنی چاہیے۔
اس مقصد سے ملّت ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج مہرون، جلگاؤں میں ہندی مراٹھی ڈپارٹمنٹ کی جانب سے 'کتاب میلہ' منایا گیا۔ اس میں اسکول لائبریری کی ہندی اور مراٹھی مضامین پر مبنی تمام کتابیں نمائش کا انعقاد کیا گیا۔اس نمائش میں طلبہ نے اپنی پسندیدہ کتابوں کے نام درج کیے اور انہیں اس تعلیمی سال کے دوران پڑھنے کا عزم کیا۔ شعبۂ ہندی مراٹھی نے کتابوں سے دوستی بڑھانے اور ہندی مراٹھی زبان میں دلچسپی پیدا کرنے کی غرض سے اس نمائش کا ذمہ سنبھالا۔
پروگرام کا افتتاح اسکول کے پرنسپل شیخ حفیظ سر نے کیا۔ طلبہ نے نمائش میں بڑی گرم جوشی سے شرکت کی۔ پروگرام میں مراٹھی شعبہ کے ذمہ دار شیخ وسیم سر، شعبۂ ہندی کی ذمہ دار ثمینہ میڈم اور دیگر ممبران مہرالنساء میڈم، شیخ نسیمہ میڈم، شیخ اظہر سر نے تعاؤن کیا۔ اسکول کے لائبریرین عادل خان صاحب نے نمائش کے لئے خصوصی تعاؤن کیا اور طلبہ کو مختلف کتابوں کے بارے میں معلومات دی۔
اسکول کے صدر مدرس شیخ حفیظ منیار سر اور سپروائزر سید مختار سر نے پروگرام کی کامیابی کے لیے رہنمائی فراہم کی۔ بہت ہی کم وقت میں یہ پروگرام بڑی کامیابی کے ساتھ انجام پایا۔
تصاویر میں : کتاب میلہ کا افتتاح کرتے ہوئے صدر مدرس، دیگر اساتذہ اور لطف اندوز ہوتے طلبہ دیکھے جاسکتے ہیں۔

