مالیگاؤں ۔آج مورخہ 14 ستمبر, 2024 بروز سنیچر منیار اسکول ہزار کھولی سے معمول کے مطابق شام ساڑھے 5 بجے اسکول کی چھٹی ہونے کے بعد 9 سالہ زیشان خان گھر نہ پہنچتے ہوئے گمشدہ ہوگیا جب شام ساڑھے 6 بج گیا اور 9 سالہ زیشان خان گھر نہیں پہنچا تو ماں کو اپنے لخت جگر کی فکر ہوئی اور وہ اپنے دل و دماغ میں انجانے خوف و خیالات لیے منیار اسکول کے گیٹ پر پہنچی اسکول کے گیٹ کے بلکل سامنے المنورہ حج و عمرہ ٹور کے مالک شفیق حلوائی صاحب اور ان کی اہلیہ اور ان کے ایک بیٹے اپنے گھر کی تعمیر کروانے میں مشغول تھے اور انہوں نے جب دیکھا کہ ایک ماں اپنے کھوئے ہوئے بچے کو تلاش کرنے کیلئے اسکول پہنچی ہے تو ان لوگوں نے موقع کی نزاکت کو جانتے ہوئے فوراً منیار اسکول کے ہیڈ ماسٹر ذاکر سر اور مجھ ناچیز کو فون لگایا تب میں فوراً اسکول کے گیٹ پر پہنچا تو وہاں موجود فروغ انجئیر اور دیگر اور دس بارہ افراد جمع ہو گئے ذاکر سر نے اسکول کو کھولا اور اسکول کے ایک ایک روم اور ہر وہ جگہ بچے کی تلاش کی مگر بچہ اسکول میں تھا ہی نہیں جبک بچے کی ماں کو یہ شک تھا کہ بچہ اسکول میں ہے حالانکہ میں نے کہا تھا بچے کی ماں کو کے بچہ اسکول کے کسی دوست کے گھر چلاگیا ہوگا یا تمہارے کسی رشتے دار کے گھر ہوگا مگر ایک روتی ہوئی ماں کو ان سب باتوں کو سننے کے بعد بھی قرار نہیں تھا یہاں تک ہم لوگوں نے اس روتی ہوئی ماں کو بہت تسلی دی اور کچھ مسنون دعائیں بھی پڑھنے کیلئے کہا
مگر اس ماں کو اپنے بچے کی بہت زیادہ فکر ہو رہی ادھر دوسری جانب بچہ اپنی نانی اور دادی کے گھر پر آیا گیا اس دوران بچے کے والد بچے کو ڈھونڈنتے ڈھونڈنتے جب اس کی نانی کے گھر پہنچے اور بچے کو وہاں پایا تو انہوں نے بچے کو اپنے گھر لے آیا اور اس بات کی اطلاع نہیں دی کہ بچہ انہیں مل گیا ہے بحرحال کافی تلاش کے بعد بچہ اس کے رشتے دار کے گھر سے ہی ملا اس دوران منیار اسکول کے ہیڈ ماسٹر ذاکر سر شفیق حلوائی اور ان کی اہلیہ اور میں بچے کی تلاش کیلئے بچے کی دادا دادی اور نانا نانی کے گھر کے علاوہ ہر وہ جگہ بچے کو تلاش کررہے جہاں سے ہمیں امید تھی کہ بچہ یہاں ہوگا
یقین جانیں جب سے شہید مقتول محمد کیف مسنگ اینڈ مرڈر کیس ہوا ہے تب سے مالیگاؤں میں ایک بچوں کو لیکر ایک تناو کا معاملہ ہوا ہے اور مالیگاؤں کی تمام ہی اسکول انتظامیہ بڑی ہی محتاط رہنے لگی ہے آج بھی جب 9 سالہ زیشان خان منیار اسکول سے چھٹی ہونے کے بعد گھر نہیں پہنچا تو منیار اسکول ہزار کے ہیڈ ماسٹر ذاکر سر بذات خود اور اسکول کے تمام اساتذہ بچے کی تلاش کیلئے لگ گئے بچے کی تلاش کی یہ فکر مندی دیکھ کر بڑی ہی خوشی ہوئی کے واقعی میں منیار اسکول کے ہیڈ ماسٹر ذاکر سر نے اور ان کی ٹیم نے اپنی پیشے سے وفاداری کا ثبوت پیش کیا اللہ پاک اس نیک کام میں مدد کرنے والے تمام ہی لوگوں کو بہترین جزائے خیر عطاء فرمائے اور اس نیک کام کو بند کروانےکی کوشش کرنے والوں کو بدگمانی پھیلانے والوں کو نیک ہدایت عطاء فرمائے آمین ثم آمین یا رب العالمین